
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بوسنیا و ہرزیگووینا کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، اقتصادی شراکت داری، تعلیمی و ثقافتی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
بدھ 15 اکتوبر 2025 22:37

(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے بوسنیا کے عوام کی جرأت و استقلال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بوسنیا کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق کے احترام اور اقوام کے امن و سلامتی کے اصولوں پر قائم رہا ہے۔انہوں نے 2005ء کے زلزلے اور 2010ء کے سیلاب کے دوران بوسنیا کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ امداد پر بھی شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان تعلقات خوشگوار، پُراعتماد اور مثبت رجحان کے حامل ہیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط نے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کی پارلیمنٹس کے درمیان پارلیمانی فرینڈشپ گروپس دوستی اور اشتراکِ عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بوسنیا کے پارلیمانی وفود کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ دونوں ایوان ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی روابط کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل، سیاحت، زراعت اور فوڈ پراسیسنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے تبادلے، کھیلوں کے اشتراک اور جامعات کے مابین روابط سے دوستی کے رشتے مضبوط ہوں گے۔چیئرمین سینیٹ نے بوسنین کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک مربوط پلیٹ فارم ہے۔چیئرمین سینیٹ نے آگاہ کیا کہ انہیں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی ) کا بانی چیئرمین منتخب کیا گیا ہے جو اب 45 ممالک کے پارلیمانی سپیکرز کو یکجا کر رہی ہے۔ انہوں نے بوسنیا و ہرزیگووینا کے پارلیمانی وفد کی 11 تا 12 نومبر 2025ء کو اسلام آباد میں منعقدہ آئی ایس سی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس”امن، سلامتی اور ترقی“کے موضوع کے تحت مشترکہ چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اہم فورم ثابت ہوگی اور بوسنیا کی شرکت سے باہمی ہم آہنگی اور پارلیمانی سفارتکاری کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کو بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنی چاہئے اور انصاف، مساوات اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ آواز کو بلند کرنا چاہئے۔ بوسنیا کے سفیر نے پاکستان کی حکومت، عوام اور پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں ہماری اخلاقی و سفارتی حمایت کی جس پر ہم شکر گزار ہیں۔ سفیر نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ 1994 میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے بوسنیا میں ہسپتالوں، کیمپس کا دورہ کیا اور قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔ سفیر نے پاکستان کو خطے کا اہم ملک قرار دیا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
-
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
-
عبوری طالبان حکومت پاکستان پر حملہ کرنے والی پراکیسز کو لگام ڈالیں
-
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
-
وفاقی حکومت اگر کراچی میں ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی
-
چھاتی کے سرطان کے مکمل خاتمہ کیلئے تعاون،ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف
-
محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے موسم سرما کیلئے نیا ٹائم ٹیبل منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھیج دیا
-
عسکریت پسند ’گل بہادر گروپ‘ جو کبھی ’گڈ طالبان‘ شمار کیا جاتا تھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.