Live Updates

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کتاب ’’پاکستان کی افغانستان کے ساتھ امن کی تلاش‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کتاب ’’پاکستان کی افغانستان کے ساتھ امن کی تلاش‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ڈاکٹر زاہد لطیف کی کتاب کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان طالبان فورسز کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کو سراہا۔

انہوں نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن بنیان مرصوص پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں پاک فوج کی انسداد دہشت گردی پر کامیاب آپریشنزکو بھر پور انداز میں سراہا گیا ۔ تقریب رونمائی میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات