
و زیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،ہوائی اڈوں کی نجکاری کے عمل سے آگاہ کیا
جمعرات 16 اکتوبر 2025 23:07
(جاری ہے)
بیان کے مطابق ’انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی ای) اور اہم ہوائی اڈوں کی نجکاری کے جاری عمل سے آگاہ کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت شفافیت اور کارکردگی کے ذریعے اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پٴْرعزم ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب گزشتہ ماہ ایک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا گیا تھا کہ پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری رواں سال نومبر تک متوقع ہے، قومی ایئرلائن کی نجکاری پاکستان کے لیے منظور شدہ 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی ایک اہم شرط ہے۔پی آئی اے کی مجوزہ فروخت ملک میں تقریباً 2 دہائیوں بعد پہلی بڑی نجکاری ہوگی، خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کی نجکاری گزشتہ سال کے بیل آؤٹ پیکج کا مرکزی حصہ ہے۔آئی ایم ایف پیکیج کے حوالے سے محمد اورنگزیب نے اپنی ملاقات میں الجدعان کو یقین دلایا کہ پاکستان طویل المدتی معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کے عمل کو پٴْرعزم انداز میں جاری رکھے گا۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خزانہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں وزرا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے جیسے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (ایم آئی جی ای) پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔بیان کے مطابق محمد اورنگزیب نے سعودی عرب سے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ منصوبوں میں تعاون کی درخواست بھی کی اور مملکت کے ساتھ گہرے اقتصادی تعلقات کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔سعودی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ، اورنگزیب نے دیگر اہم ملاقاتیں بھی کیں۔وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی عزم کو مضبوط کرنا، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا اور دوطرفہ مالیاتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔امریکی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بینجمن بلیک سے ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے تیل و گیس، معدنیات، زراعت، آئی ٹی اور دواسازی کے شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے قیادت کی سطح پر تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر اتفاقِ رائے کا ذکر کیا اور پاکستان میں نجی شعبہ کی مالی معاونت کے لیے ڈی ایف سی کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔علاوہ ازیںانہوں نے آذربائیجان کے پہلے نائب وزیر خزانہ انار کریموف سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی و اسٹریٹجک تعلقات کی تصدیق کی گئی۔ملاقات میں انہوں نے آذربائیجان کو کوپ 29 کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی اور پاکستان-آذربائیجان ترجیحی تجارتی معاہدے (جنوری 2025) اور ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے (دسمبر 2024) کو دوطرفہ تجارت کو تیل اور چاول سے آگے بڑھاتے ہوئے ٹیکسٹائل، دواسازی، کیمیکلز، مشینری اور زرعی مصنوعات تک وسعت دینے کے لیے اہم پلیٹ فارمز قرار دیا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
-
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
-
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
-
وفاقی حکومت اگر کراچی میں ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی
-
چھاتی کے سرطان کے مکمل خاتمہ کیلئے تعاون،ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف
-
محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے موسم سرما کیلئے نیا ٹائم ٹیبل منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھیج دیا
-
عسکریت پسند ’گل بہادر گروپ‘ جو کبھی ’گڈ طالبان‘ شمار کیا جاتا تھا
-
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.