نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی ملاقات، موجودہ سیاسی و سلامتی کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 16 اکتوبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے موجودہ سیاسی و سلامتی کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔جمعرات کو نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی خوشگوار اور تعمیری ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمٰن، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری اور ندیم افضل چن شامل تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔