حیرت ہے اچانک مریم نواز کو سندھ کیسے یاد آگیا،منظور وسان

اچھی بات ہے کہ ٹرمپ ہماری حکومت کی تعریف کر رہا ہے۔کبھی کبھی تعریف گلے پڑ جاتی ہے، مگر اب تک تو اچھا ہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے منظور وسان نے ہفتہ کو بلاول ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے کہ اچانک مریم نواز کو سندھ کیسے یاد آگیا۔

(جاری ہے)

سندھ نے پہلے ہی بہت قربانیاں دی ہیں، اور مسائل ہیں، منظور وسان نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ ٹرمپ ہماری حکومت کی تعریف کر رہا ہے۔کبھی کبھی تعریف گلے پڑ جاتی ہے، مگر اب تک تو اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی مسائل ہیں۔ افغانستان اور بھارت کا مسئلہ ہی. آنے والا وقت ملک کے لیے کچھ مشکل ہو گا۔