27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، عالمی برادری کشمیر میں مظالم بند کرائے،نوابزادہ خالد مگسی

پیر 27 اکتوبر 2025 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2025ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوبزادہ خالد مگسی،سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور خان کاکڑ ،چیف آرگنائیزر میر جان محمد جمالی،سابق چیئرمین سینٹ و ایم پی اے میر صادق سنجرانی ،مرکزی سیکرٹری انفارمیشن میر ضیا لانگو،صوبائی صدر سردار صالح بھوتانی،مرکزی سنیئر نائب صدر سینیٹر عبدالقادر،مرکزی سنیئر نائب صدر کہدہ بابر،مرکزی سنیئر نائب صدر پرنس آغا عمر،مرکزی سنیئر نائب صدر نصیب اللہ بازی ،صوبائی جنرل سیکرٹری میٹھا خان کاکڑ،صوبائی صدر کے پی کے سینیٹر فدا محمد،صوبائی سیئنر نائب صدر اعجاز سنجرانی ،مرکزی آرگنائزینگ سیکرٹری خدا بخش لانگو،مرکزی اکلیتی ونگ صدر دنیش کمار صوبائی صدر روز جان ،مرکزی صدر خواتین ونگ زبیدہ جلال،صوبائی صدر فرح عظیم شاہ،جنرل سیکرٹری لیلا ترین،محب ترین ،کامران ناصر اصغر محمد شہی احسان اللہ خاکسار،انورشاہ ،مرکزی میڈیا کوارڈنیٹر ندیم کاکڑ ،و دیگر پارٹی رہنماوں نیانہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے کیونکہ بھارت نے 1947ء میں اس روز کشمیریوں کی مرضی اور خواہشات کے بالکل برعکس ان کی سرزمین پر قبضہ جما لیا تھا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کشمیریوں کی رائے مطابق ان کو آزادی دلوانے میں اپنا کردار اد اکرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گردی بھارت کر رہا ہیں جنہوں نے نہ صرف غاصبانہ طرز عمل روا رکھا ہوا ہے بلکہ انسانیت کی کھلی تذلیل کر رہے ہیں۔ بھارت سرکار نے کشمیریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ کشمیریوں کے حقوق کو کھلے عام پامال کیا جارہا ہے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی انسانیت و رفاعی تنظیموں کو۔اس اہم مسہلے پر کردار ادا کرنا چاہیے۔ ہم کشمیری عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو حقیقی آزادی نصیب کرے۔