پاکستان سے کاروبار سمیٹنے ،سرمایہ بیرون ممالک منتقل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے.خادم حسین
سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے دبئی طرز پر سہولیات ، مراعات دینا ہوں گی.رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی
میاں محمد ندیم
منگل 18 نومبر 2025
13:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان سے کاروبار سمیٹنے اور سرمایہ بیرون ممالک منتقل کرنے کے رجحان بھی اضافہ دیکھا جارہاہے جو تشویش کا باعث ہے اپنے بیان میں خادم حسین نے کہا کہ بہت سے ممالک مینو فیکچررز کو غیر معمولی سہولیات اور مراعات کی پیشکش کررہے ہیںجس کی وجہ سے یہاں سے کاروبار سمیٹنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور بہت سے لوگ مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بلند ٹیکس اور توانائی کی قیمتیں بھی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہیںکیونکہ پیداواری لاگت بڑھنے سے خالص منافع کم ہو رہا ہے جبکہ دیگر گھمبیر مسائل اس کے علاوہ ہیں یہ بھی رجحان ہے کہ نیا کاروبار لگانے کی بجائے مقامی ادارے بیرون ملک واپس جانے والی کمپنیوں کے کاروبار خرید رہے ہیں جس سے مقامی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی بلکہ یہ رقم بیرون ملک جارہی ہے. انہوںنے کہا کہ پاکستان دبئی کے تقریباً صفر فیصد انکم ٹیکس، ہموار ویزا نظام اور کاروبار دوست ماحول کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتا، جہاں قیام کے اخراجات بہتر بنیادی ڈھانچے اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے پورے ہوتے ہیں اور خطرے کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کے بعد منافع اکثر دو سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے پاکستان کوبھی اسی طرز پر سہولیات اور مراعات دینا ہوں گی.
مزید تجارتی خبریں
-
آٹے کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، حکومت فیصلہ واپس لے، ایازموتی والا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک دن کمی کے بعد پھر قیمتوں میں اضافہ
-
جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا
-
شہریوں کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ
-
750 روپے مالیت والے بانڈز کی قرعہ اندازی 15جولائی کو ہوگی
-
سرکاری زرعی فارمز کو آرگینک زراعت کے تجربات کا مرکز بنایا جائے‘نجم مزاری
-
لاہور ،برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ،اوپن مارکیٹ میں مہنگا فروخت
-
مٹی کا تیل مہنگا، پٹرول پر عائد لیوی پر بھی اضافہ ریکارڈ
-
سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے اختتام پرتیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس میں 982.10 پوائنٹس کا اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کمی ریکارڈ
-
عالمی منڈیوں میں خام تیل ،سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا،رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.