جی ایچ کیو حملہ کیس‘ عمر ایوب، شبلی فراز، مراد سعید، زلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
سزا پانے والے دیگر ملزمان میں زرتاج گل، احمد اظہر، شہباز گل، محمد احمد چٹھہ، کنول شوذب و دیگر بھی شامل، جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
میاں محمد ندیم
ہفتہ 7 مارچ 2026
15:44
(جاری ہے)
عدالت کی جانب سے سزا پانے والے ملزمان میں عمر ایوب خان، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، احمد اظہر، شہباز گل، زلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضی، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرہ اور اعجاز خان جازی سمیت دیگر شامل ہیں سزا یافتہ ملزمان میں کنول شوزب، حماد اظہر اور شیخ راشد شفیق بھی شامل ہیں. عدالت کے فیصلے کے مطابق تمام 47 ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے اور قانون کے مطابق انہیں 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید قید کی سزا بھی بھگتنا ہوگی جبکہ ان کی جائیدادیں بھی ضبط کی جائیں گی . عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ سزا پانے والے ملزمان 9 مئی کے واقعات کی سازش میں ملوث پائے گئے جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزمان پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی میں شامل تھے اور انہیں 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں مرکزی کردار قرار دیا گیا فیصلے کے مطابق سزا یافتہ ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ، آرمی میوزیم اور سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن پر حملوں میں ملوث پائے گئے جبکہ ان پر جلا گھیرا، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے. عدالت نے فیصلے میں بتایا کہ اس مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت مجموعی طور پر 118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی یہ فرد جرم دسمبر 2024 میں عائد کی گئی تھی مقدمے میں اب تک استغاثہ کے 44 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں فیصلے کے مطابق 118 ملزمان میں سے 18 ملزمان دوران ٹرائل عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہے جبکہ 29 ملزمان مقدمہ درج ہونے کے بعد کبھی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے. عدالت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی سیکشن 21 ایل کے تحت 47 اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن نے رواں سال 6 جنوری کو سیکشن 19/10 کے تحت اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے انکوائری تشکیل دی عدالتی انکوائری میں 47 ملزمان کو دیدہ دانستہ مفرور قرار دیا گیا جس کے بعد انکوائری رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے اخبار میں اشتہار جاری کروایا اور 8 جنوری کو مفرور ملزمان کا اشتہار شائع کیا گیا. عدالت نے اشتہاری قرار پانے والے ملزمان کو 7 دن کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا موقع دیا تاہم عدالتی احکامات اور اشتہار کے باوجود کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا بعد ازاں عدالت نے اشتہاری ملزمان کے لیے اسٹیٹ کونسل مقرر کرکے ان پر چارج فریم کیا اس دوران پراسیکیوشن نے 19 گواہان کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کرائے جبکہ اسٹیٹ کونسل نے استغاثہ کے گواہان پر جرح بھی کی 47 اشتہاری ملزمان کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا اور تمام ملزمان کو 10، 10سال قید، 5، 5لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا .
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان کے طلبہ ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں، وزیراعلیٰ
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق امور کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایرڈے کی ملاقات
-
مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی درخواست منظور، عدالت نے ایک مقدمے میں بری کردیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی دورمیں داخل
-
6،6 لاکھ پر سینیٹ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ
-
یوم آزادی ہمیں اپنی تاریخ سے وابستگی، قومی ذمہ داریوں کے احساس اور مستقبل کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گلبہار پشاور میں جاوید آفریدی کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
-
میر رضا قتل؛ تفتیشی ٹیم کے این سی سی آئی اے کو خطوط، اہم مطالبات سامنے آگئے
-
ڈیفنس میں ڈیڑھ سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع
-
میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، قبر کشائی کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.