نیشنل پارٹی عوام کی حقِ حاکمیت اور جمہوری حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، ڈاکٹر مالک بلوچ
منگل 24 مارچ 2026 20:06
(جاری ہے)
بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے بامقصد مذاکرات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک کثیرالقومی ریاست ہے، جس میں بلوچ، پنجابی سندھی پشتون ہزارہ اور دیگر اقوام کو برابر کے حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔
نیشنل پارٹی کا فلسفہ قومی اور طبقاتی جدوجہد پر مبنی ہے اور زورآوری کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور حقِ حکمرانی عوامی نمائندوں کے پاس ہونا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں اور نظریات کو طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ آمریتیں ختم ہو جاتی ہیں،ایوب خان یحیی خان ضیا اور مشرف ختم ہوگئی لیکن میر غوث بخش بزنجو میر مولا بخش دشتی سمیت دیگر اقابرین ہمیشہ زندہ ہیں۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو مسخ کیا گیا اور ایسے افراد کو مسلط کیا گیا جن کا عوام سے کوئی تعلق نہیں۔ نیشنل پارٹی وسائل پر عوام کی حقِ حاکمیت کی علمبردار ہے اور اس کے لیے جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت انتہائی مخدوش حالات سے گزر رہا ہے، نوجوان لاپتہ ہو رہے ہیں اور آئے روز لاشیں مل رہی ہیں۔ نیشنل پارٹی دونوں فریقین سے اپیل کرتی ہے کہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے اور ریاست لاپتہ افراد کو بازیاب کریں۔سابق وزیر اعلی نے خطے کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت قابل مذمت ہے اور عالمی برادری سے امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسائل کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کے بعد کوئٹہ کی تنظیم کو مکمل کریں گے اور پارٹی کو منظم کیا جائے گا۔تقریب کے نظامت کے فرائض نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو نے سر انجام دی اور مہمانوں کا شکریہ نیشنل پارٹی کے ممبر کمیٹی نیاز بلوچ نے اور تلاوت کام کی سعادت مولانا لعل محمد بلوچ نے حاصل کیمزید قومی خبریں
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز اسلام آباد میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.