صحافیوں کی سفری سہولیات کو محدود کرنے پر وزیر ریلوے حنیف عباسی کو خط

جمعہ 27 مارچ 2026 23:10

صحافیوں کی سفری سہولیات کو محدود کرنے پر وزیر ریلوے حنیف عباسی کو خط
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2026ء) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل نے صحافیوں کی سفری سہولیات کو محدود کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو خط لکھ دیا ۔ متن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے صحافیوں کو پاکستان ریلوے کی جانب سے دی جانے والی واحد سہولت تھی جو چھوٹے بڑے شہروں کے تمام صحافیوں کو برابری کی بنیاد پر حاصل تھی اس ضمن میں صدر آر یوجے ضلع قصور منیر احمد خان ساقی کی قیادت میں تما م ضلعی اور مرکزی عہدیدران کا اجلاس چھانگا مانگا میں منعقد ہوا ،اجلاس میں مرکزی قیادت نائب صدر سینٹرل پنجاب تنویر اسلم خان ، حاجی رمضان اور دیگر کی شرکت ۔

مرکزی جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل نے وڈیو لنک سے خطاب کیا ۔اس موقع پر صدر منیر احمد خان ساقی کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں کے صحافیوں کو اگرچہ دیگر امتیازات بھی میسر ہیں لیکن علاقائی صحافیوں کے لیے یہ واحد سہولت تھی جو انہیں حکومت کی طرف سے دی جارہی تھی افسوس کہ پاکستان ریلوے نے سفری سہولیات کو محدود کر دیا ہے جبکہ ریلوے کے کل کارڈ ہولڈرز کی تعداد تقریباً تین ہزار ہے اور ان میں سے صرف 20 فیصد افراد عملاً سفر کرتے ہیں،مشکل ترین حالات میں ریلوے کی سفری سہولیات واپس لینے سے پہلے ہی دشواریوں کا شکار طبقہ مزید مصائب کا شکار ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیگر عہدیدران نے ریلوے حکام کے صحافی کمیونٹی کے ا ستحصا ل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ترجمان آریوجے ضلع قصور پروفیسر فرخ سجاد، ہارون خان ،ڈاکٹر عثمان ، ملک بشارت علی ،شہباز بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔