چیئرمین پیپلزپارٹی کی چوہدری یاسین کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 31 مارچ 2026 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2026ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کی رہائش گاہ پر گئے اوران سے ان کی صاحبزادی اور چوہدری عامر یاسین کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔اس موقع پر میاں خرم منظور وٹو اور میاں عبدالرحمان وٹو بھی موجود تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، خرم پرویز اشرف ودیگر نے بھی سوگواران سے تعزیت کی۔