مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام پاکستان کیلئے قربانیاں کی لازوال داستان رقم کررہے ہیں،سردارعتیق

ْمودی کی فسطائی ہندوستانی حکو مت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیاہے

جمعہ 3 اپریل 2026 14:35

راولپنڈی/ مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2026ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام پاکستان کے لیے قربانیاں کی لازوال داستان رقم کررہے ہیں۔کشمیریوں قربانیاں رنگ لائیں گی اور جلد مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی ظلم وبربریت سے چھٹکارہ حاصل کر کے پاکستان کے ساتھ شامل ہونگے۔

مودی کی فسطائی ہندوستانی حکو مت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیاہے اور نہتے کشمیری عوام 10لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج کا مقابلہ کر ر ہے۔ہندوستانی فوجی مقبوضہ علاقے میں روزانہ درجنوں کی تعداد میں کشمیریوں کو شہید کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں مجاہد منزل میں سندھ س آئے سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی، پیرپگاڑا کے بڑے صاحبزادے سید محمد راشد شاہ، سابق ایم این اے محمد خان جونیجو، سردار خضرحیات منگریو، معظم علی عباسی، سردار ممتاز انقلابی ودیگر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ پیر پگاڑامرحوم ایک مدبر شخصیت تھی ، ان کی سندھ کے عوام سمیت پورے ملک و آزاد کشمیر خطہ کے لئے بے شمار خدمات ہیں ،سندھ کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں سندھ کی ثقافت میں ایک الگ سے جدت و خوشبو ہے ، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر ی عوام اپنے مادر وطن سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور وہ وطن کی محبت میں مسکرا کر موت کو گلے لگا رہے ہیں کشمیریوں نے پہلے بھی ہندوستان کے جابرانہ حربوں کا مقابلہ کیا ہے ہندوستان کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کانیا سلسلہ انتہائی افسوس ناک ہے ، مقبوضہ کشمیر کے رہائشی اعجاز احمد کے بھائی کو جعلی مقابلوں میں شہید کردیا گیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ، کبھی ہندوستان عبادت گاہوں کو بند کررہا ہے تو کبھی لاٹھی چارج ، گولیاں برسا کر نہتے کشمیریوں کو قتل اور تشدد جیسی واداتیں کرتا ہے حریت قیادت کے خلاف جھوٹے من گھڑت مقدمے بنا کر سزائیں دلانا سب مذموم مقاصد کی کڑی ہے ۔

ایسے نوجوان جو جعلی مقابلوں میں مارے جارہے ہیں ان کی عالمی سطح پر انکوائری ہونی چاہیے اور یہ قتل و غارت کاسلسلہ فی الفور بند ہونا چاہیے ، نیتن یاہو اور مودی ایک ہی نسل کے سفاک ہیں جو نہتے مسلمانوں شہریوں کو بے دردی سے قتل کررہے ہیں اور مشرق وسطیٰ سمیت جنوبی ایشاء میں بھی جنگ کی چنگاری بھڑکانے میں مصروف ہیں ۔