Live Updates

جلدی میں واپس لوٹنے والے اسی عجلت سے واپس آئیں گے‘ خواجہ سعد رفیق

دبا ئوکا یہ حربہ بھی ناکام ہوگا،ساری دنیا استعمار کو مسترد کر رہی ہے‘ سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)

اتوار 12 اپریل 2026 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلدی میں واپس لوٹنے والے اسی عجلت سے واپس آئیں گے،دبا ئوکا یہ حربہ بھی ناکام ہوگا،دنیاوی زندگی سے محبت کرنے والے شہادت کے خواہشمندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے،ساری دنیا استعمار کو مسترد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد امریکی نائب صدر کی جانب سے جلد بازی میں واپسی کا یکطرفہ اعلان افسوسناک ہے، خاص طور پر جب ایرانی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مذاکرات اتوار کے روز بھی جاری رہیں گے،ہر کوئی ممکنہ حل کے لیے پرامید تھا،بہر حال سفارتکاری میں ایران اور امریکہ کے براہ راست مذاکرات بہت بڑا قدم ہیں۔ انہوںنے کہاک ہ یقین ہے کہ پاکستان اور عالمی برادری امن کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے،بے شک اللہ کریم ہی سب سے بڑا اور طاقتور ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات