Live Updates

پوری دنیا کے لوگ جنگ نہیں امن کے خواہشمند ہیں ، ارشد ندیم بھٹی

اقوام متحدہ دنیا بھر میں ہونے والی جنگیں ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کری:صحافیوں سے گفتگو

بدھ 15 اپریل 2026 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2026ء) نوجوان سیاسی وسماجی رہنما محب وطن اوورسیز پاکستانی ارشد ندیم بھٹی نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے لوگ جنگ نہیں بلکہ امن کے خواہشمند ہیں ،اقوام متحدہ سمیت دنیا کے مختلف فورمز پر نرم لہجے، سفارتی جملے اور انسانی حقوق کے دعوے تو سنائی دیتے ہیں لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ طاقتور ریاستیں اپنے مفادات کیلئے ہر حد عبور کرنے کو تیار ہیں، روس اور یوکرین جنگ ، اسرائیل کا غزہ کو کھنڈر بنانا ، لبنان کی شہری آبادیپر بمباری ، امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ کرنا اور پھر اس کے جواب میں ایران کا اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں لاکھوں بے گناہ افراد ہلاک اور شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذور ہو چکے ہیں، لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ کھربوں ڈالرز کا نقصان بھی ہو چکا ہے ،جنگوں میں تباہی و بربادی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا، لیکن عالمی طاقتوں نے ابھی تک جنگ کی تباہی سے سبق نہیں سیکھا ہے، دنیا بھر کے ممالک میں امن پسند لوگ جنگوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں لہٰذا اقوام متحدہ دنیا بھر میں ہونے والی جنگوں اور فلسطینی عوام کو اسرائیل کے ظلم سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارمنڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والے انگلینڈ میں مقیم محب وطن اوورسیز پاکستانی ارشد ندیم بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نوجوان سیاسی وسماجی رہنما اوورسیز پاکستانی ارشد ندیم بھٹی نے کہا کہ تلخ حقیقت کہ جنگوں میں نہ صرف بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا جاتا ہے بلکہ سکول کالج، فیکٹریاں، کارخانے، ایئر پورٹس، ڈیمز، سڑکیں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کے ساتھ ثقافتی ورثہ اور آثار قدیمہ کے اہم ترین تاریخی مقامات بھی تباہ کیے جاتے ہیں،جنگوں کی وجہ سے دنیا بھر میں کروڑوں انسان بھوک، افلاس اور بیماریوں میں مبتلا ہیں،جنگوں میں تباہی و بربادی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا، لیکن عالمی طاقتوں نے ابھی تک جنگ کی تباہی سے سبق نہیں سیکھا ہے اور سالانہ کھربوں ڈالر جنگی سازو سامان اور خطرناک ترین ہتھیار بنانے میں خرچ کرتے ہیں اور تمام حقائق کو جاننے کے باوجود انسانیت کی تباہی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے والے ترقی یافتہ ممالک ہی پسماندہ اقوام کے انسانی حقوق غصب کر رہے ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات