ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار، خصوصی دعائوں کی اپیل

ہفتہ 18 اپریل 2026 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2026ء) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم اور کارکنان سے خصوصی دعاں کی اپیل کی ہے، مرکز بہادر آباد سے جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کامران خان ٹیسوری کی والدہ محترمہ کی ناسازیِ طبع باعث دکھ و تشویش ہے، انہوں نے کہا کہ ماں کا وجود گھرانے کے لئے رحمت اور سکون کا باعث ہوتا ہے ہم دکھ کی اس گھڑی میں ٹیسوری صاحب اور ان کے اہل خانہ کے کرب کو محسوس کرتے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خدائے واحد کے حضور دعا کی کہ وہ اپنی رحمتِ واسعہ کے طفیل سابق گورنر سندھ کی والدہ محترمہ کو صدمہِ جسمانی سے نجات دلائے اور انہیں صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے تمام یونٹس اور اضلاع کے ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اجتماعی اور انفرادی طور پر کامران خان ٹیسوری کی والدہ محترمہ کی درازیِ عمر اور تندرستی کے لئے خصوصی دعاں کا اہتمام کریں، چیئرمین ایم کیو ایم نے کامران خان ٹیسوری سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی والدہ جلد شفایاب ہو کر اپنے خاندان کے درمیان ہوں گی