ٴ سابق جج محمد یار ولانہ اور رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی صاحبزادی ڈاکٹر ماریہ بتول کی شادی

, چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سردار محمد شمیم خان، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد امیر بھٹی ودیگرشریک

پیر 20 اپریل 2026 20:15

ض*رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2026ء) ماچھی گوٹھ کے نواحی ولانہ کی رہائشی سابق جج اور رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ محمد یار ولانہ کی بیٹی ڈاکٹر ماریہ بتول کی شادی کی تقریب میں، اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔ سابق جج محمد یار ولانہ اور رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی صاحبزادی ڈاکٹر ماریہ بتول کی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے اعلیٰ عدالتی، سرکاری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سردار محمد شمیم خان، سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد امیر بھٹی، سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) منظور اللہ ملک، جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس محمد مشتاق، جسٹس الطاف ابراہیم قریشی، جسٹس شیخ عبد الرشید اور جسٹس امیر محمد خان (جج وفاقی شرعی عدالت) سمیت دیگر معزز ججز شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وفاقی سیکرٹری اخلاق احمد تارڑ، چیئرمین نیپرا و سابق وفاقی سیکرٹری خواجہ محمد نعیم، سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، سینیئر بیوروکریٹ وقاص عالم خان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب سلمان احمد، ڈی آئی جی پولیس محمد عامر ذوالفقار خان اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بھی موجود تھے۔مزید برآں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نذیر احمد گجانہ، ریحان بشیر، سردار محمد اقبال ڈوگر، رضوان عارف، مسعود ارشد اور ہمایوں منیر، جسٹس (ر) محمد اکرم قریشی، جسٹس سید حامد علی شاہ، چیف کمشنر زبیر بلال سلفی، شعبان گجر، مہر جمیل بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمد انور منور سبھرا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزیر قانون سردار نصر اللہ خان دریشک، ملک آصف رفیق رجوانہ، میاں مصباح الرحمن (چیئرمین جم خانہ کلب لاہور)، سید جاوید اقبال بخاری (سیکرٹری)، محمد زمان وٹو، ممبر سی ڈی اے سید ہمیش خان، رانا نسیم اللہ (ایڈوائزر RYK شوگر ملز)، الحاج حسن اعوان (ڈائریکٹر RYK شوگر ملز)، سید شعیب سید (سابق چیئرمین پنجاب سروس ٹربیونل)، سید محمد افضل (جوائنٹ سیشن جج اسلام آباد)، شہزاد خان پاشا (سفیر) سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ و سیشن جج صاحبان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج صاحبان، علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے دولہا دلہن کو دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا