Live Updates

سردارعبدالرحیم کی قیادت میں فنکشنل لیگ کے وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

منگل 28 اپریل 2026 21:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2026ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم کی قیادت میں 14 رکنی وفد نے ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر اکبر عیسی زادہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور پاک۔ایران تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفد نے پیر صاحب پگارا کا ایران کے حق میں خصوصی پیغام قونصل جنرل تک پہنچایا اور ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں فنکشنل علما و مشائخ ونگ سندھ کے صدر مولانا محمد امین انصاری، فنکشنل لیگ کراچی کے صدر انور عظیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنما بھی شامل تھے۔اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی محمد داد نے ایران کی سلامتی، استحکام اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ وفد نے جنگ کے دوران ایرانیوں کے شہید ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ملاقات کے اختتام پر وفد اور قونصل جنرل نے پاک۔ایران دوستی کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات