لبریشن فرنٹ، سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کی طرف سے امان اللہ خان کی برسی پر تقاریب ،مرحوم رہنما کو شاندار خراج عقیدت

بدھ 29 اپریل 2026 22:32

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2026ء) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ اور جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ نے پارٹی کے بانی رہنما و سپریم ہیڈ امان اللہ خان مرحوم کی دسویں برسی کے موقع پر دنیا بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کرتے ہوئے مرحوم رہنما کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق منعقد ہ مختلف تقریبات میں مرحوم قائد کے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔

لبریشن فرنٹ کے ترجمان کیطرف سے سنٹرل انفارمیشن آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہداء منزل کوٹلی میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان کی سرپرستی میں ہوا جس میں برطانیہ زون کے سابق صدر ملک مشتاق پاشا، بزرک بانی رہنما ملک لطیف، ممبر سپریم کونسل ملک اسلم، ایس ایل ایف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جواد قیوم، ممبر زونل ورکنگ کمیٹی عمران کھوکھر، شاید خان اور بصیر جنجوعہ کے علاوہ متعدد مقامی رہنمائوں اور طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سنٹرل انفارمیشن آفس میں لبریشن فرنٹ راولپنڈی / اسلام آباد ڈیڑن کے زیر اہتمام ایک پروقار دعائیہ مجلس کا اہتما کیا گیا جس میں چیئرمین یاسین ملک کے نمائندہ خصوصی محمد رفیق ڈار، مرکزی وائس چیئرمین سلیم ہارون، مرکزی ڈ پٹی چیف آرگنائزر سردار محمد انور خان، ممبر سپریم کونسل جمشید خان، ڈویڑنل صدر حافظ عبیدالرحمان، ایس ایل ایف کے ساب مرکزی سیکرٹری جنرل عمران جہانگیر کیانی اور سینئر رہنمائوں عابد گلگتی، منظور احمد خان، تنویر عزیز، محمد فاروق، مقصود احمد، عنصر شریف، سلیم عباسی، وقاص ڈار اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔

مظفرآباد کے ایک مقامی ہوٹل میں "فکر امان" کے نام ایک پروقار کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں مرکزی سیکرٹری مالیات خواجہ منظور احمد چشتی، زونل صدر ارباب حسین ایڈووکیٹ، زونل جنرل سیکرٹری ابرار افتخار، غازی پرویز احمد مرزا، جعفر کشمیری، بابر شکور، شوکت راہی، حمزہ راجپوت، مس سحرش، خوشنود علی، سفیان تیموری اور عابد حسین کے علاوہ لبریشن فرنٹ اور اسٹوڈنتس لبریشن فرنٹ ست تعلق رکھنے والے متعدد رہنما و کارکنان نے شرکت کی۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے زیر اہتمام ایک آن لائن سیمینارمنعقد ہوا جس میں میزبانی کے فرائض زونل جنرل سیکرٹری تنویر ملک نے نبھائے جبکہ مہمان خصوصی مرکزی چیف آرگنائزر صابر گل تھے۔ سیمینار میں لبریشن فرنٹ کے بانی رکن اسلم مرا، محمود حسین، طارق شریف، یوسف چوہدری، جمیل اشرف، ذوافقار، حسنین خان، بشارت بخاری اور افتخار شریف نے شرکاء سے خطاب کیا۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ گلگت بلتستان کے ذمہ داران پر مشتمل ایک وفد نے گلگت کے مقامی قبرستان میں مدفون قائد تحریک امان اللہ خان مرحوم کی قبر پر حاضری دی۔ وفد کی قیادت زونل سینئر نائب صدر انجینئر ناصر کپوت کر رہے تھے جبکہ لبریشن فرنٹ اور اسٹوڈنتس لبریشن فرنٹ کے رہنما منظور احمد کشمیری، موزن حیدر، ایان علی اور دیگر نوجوان وفد میں شریک رہے۔

دریں اثناجموں کشمیر لبریشن فرنٹ نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت زونل صدر امتیاز احمد خان نے کی جبکہ مہمانان خصوصی لبریشن فرنٹ کے بانی بزرگ رہنما راجہ مظفر خان (امریکہ) اور محبوس چیئرمین یاسین ملک کے نمائندہ خصوصی محمد رفیق ڈار کے علاوہ کےسیمینار میں کے جی سی کے سربراہ فاروق صدیقی (کینڈا)، مرکزی چیف صابر گل (برطانیہ)، ممبر سپریم کونسل محمد حلیم خان، راجہ مختار احمد، سردار انور اور زونل جنرل سیکریٹری شفیق اشرف کے معدد مقامی رہنما شریک رہے۔

لبریشن فرنٹ یورپ زون کے زیر اہتمام فرانس، پیرس میں برانچ صدرعمران بٹ کی صدارت میں "جہد مسلسل اور عصر حاضر کے تقاضے" کے نام سے منسوب ایک سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی زونل صدر ظہیر زاہد جبکہ نظامت کاری کے فرائض زونل جنرل سیکریٹری زاہد اقبال خان نبھا رہے تھے۔سیمینارمیں وائس چیئرمین زاہد حسین خان، زونل سینئر نائب صدر مزمل حق عادل، صدر بیلجئم الطاف حسین خان، ملک مبارک علی اور ملک ممتاز سمیت متعدد رہنمائوں نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق جملہ تقریبات میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و اسٹوڈبٹس لبریشن فرنٹ کے رہنماوں نے قائد تحریک امان اللہ خام مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ا ن کی جدوجہد، افکار، نظریات، طرز عمل، قربانی، انتھک محنت اور جہد مسلسل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ مقررین نے اس موقع پر قائدتحریک کے جانشین اور بحارتی تہاڑ جیل میں پابند سلاسل چیئرمین لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانی اور استقامت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریبات کے شرکاء نے بھارت پر زور دیا کہ وہ یاسین ملک سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کو رہا کرے۔ تقریبات کے اختتام پر امان اللہ خان مرحوم سمیت جملہ شہدائے جموں کشمیر کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔