ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخاب کیلئے تیاریوں میں تیزی کی ہدایت

جمعہ 1 مئی 2026 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2026ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت کنٹونمنٹ انتخابات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سینئر مرکزی رہنما سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی، امین الحق انچارج سی او سی فرقان اطیب نے شرکت کی، اجلاس میں مرکزی الیکشن سیل کے ذمہ داران، فیصل کنٹونمنٹ، کراچی کنٹونمنٹ اور ملیر کنٹونمنٹ کے ذمہ داران بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں انتخابی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ہدایات جاری کی گئیں کہ تنظیمی امور کو مزید فعال بنایا جائے اور کنٹونمنٹ انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کو تیز کیا جائے تاکہ انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیا جا سکے۔