پہلگام فالس فلیگ کی شرمندگی اور سچ سے خوفزدہ بھارت جھوٹ کو چھپانے کیلئے بزدلانہ ہتھکنڈوں پراترآیا

سچ کی آواز دبانے کیلئے آئی ایس پی آر کے چینل سمیت درجنوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کوبھارت میں بند کردیا

ہفتہ 2 مئی 2026 17:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2026ء) پہلگام فالس فلیگ کی شرمندگی اور سچ سے خوفزدہ بھارت جھوٹ کو چھپانے کیلئے بزدلانہ ہتھکنڈوں پراترآیا ۔ مودی حکومت نے سچ کی آواز دبانے کیلئے آئی ایس پی آر کے چینل سمیت درجنوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کوبھارت میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تینوں مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کو ڈیجیٹل دنیا میں بھی ذلت آمیز شکست کا سامنارہاڈی جی آئی ایس پی آر نی29 اور30 اپریل 2025کو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیاتھاشکست خوردہ مودی سرکار نیحقائق کو چھپانے کیلئے یکم مئی2025کو آئی ایس پی آر کے آفیشل یوٹیوب چینل کو بلاک کردیابھارت کے پاکستان کے یوٹیوب چینلزبند کرنے جیسے اوچھے ہتھکنڈے درحقیقت پاکستان سے شکست کا واضح اعتراف تھا۔

ماہرین کے مطابق؛میدانِ جنگ میں سبکی کے بعد ڈیجیٹل محاذ پر بھی پسپائی بھارت کی بوکھلاہٹ اورعالمی رسوائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ماہرین نے کہا کہ روایتی عسکری محاذ سے لیکر ڈیجیٹل میدان تک،بھارت پاکستان کی پیشہ ورانہ برتری کیسامنے مسلسل پسپا رہا۔