Live Updates

ڑ*ایران کے خلاف ممکنہ حملہ‘ اسرائیلی امریکی عسکری قیادت کے روابط میں تیزی

اتوار 3 مئی 2026 17:15

گ*مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2026ء) اسرائیلی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ اقدام کے خلاف اسرائیل اورامریکی عسکری سربراہوں کے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے۔اسرائیلی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی چیف آف سٹاف ایال زمیر اورسینٹ کام سربراہ بریڈ کوپر کے درمیان حالیہ دنوں میں متعدد رابطے ہوئے، ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات پربات چیت کی گئی۔

ٹی وی چینل 12 نے دعویٰ کیا کہ صیہونی فوج نئے حملے کی تیاری کر رہی ہے، ممکنہ حملے میں ایرانی توانائی نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا جائے گا، ایرانی سڑکوں سمیت اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔اسرائیلی ٹی وی کے مطابق صورتحال کے پیش نظراسرائیل کی دفاعی تیاریوں میں بھی تیزی آ گئی، امریکہ بھی ایران کے اندر محدود حملے کے آپشن پر غور کر رہا ہے، ممکنہ حملے سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی کیباوجود خطے میں کشیدگی برقرار ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پرجنگ بندی میں یکطرفہ توسیع کی۔خیال رہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکہ کو نئی تجاویز بھیجی ہیں جن کے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے، اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے کا امکان موجود ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات