Live Updates

اسرائیل کا امریکا سے جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری کا اعلان

نئے اسکواڈرن طویل المدتی فوجی حکمت عملی کا اہم حصہ ہوں گے ،وزارت دفاع

اتوار 3 مئی 2026 18:50

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) اسرائیل نے امریکی طیارہ ساز کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور بوئنگ سے جدید ایف 35اور’’ایف 15آئی اے ‘‘لڑاکا طیاروں کے دو نئے اسکواڈرن خریدنے کے منصوبے کی حتمی منظوری دے دی۔اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق اس معاہدے کی منظوری وزارتی کمیٹی برائے خریداری نے دی، جو اسرائیلی فوج کو مضبوط بنانے کیلئے 350ارب شیکل کے منصوبے کا ابتدائی مرحلہ ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ اس توسیع شدہ دفاعی بجٹ کا بڑا حصہ اسرائیل میں ہی اسلحہ سازی پر خرچ کیا جائے گا تاکہ ملک بیرونی انحصار کم کر سکے، جبکہ اسرائیل خود بھی جدیدطیارے تیار کرے گا۔وزارت دفاع نے کہا کہ نئے اسکواڈرن طویل المدتی فوجی حکمت عملی کا اہم حصہ ہوں گے جس کا مقصد علاقائی خطرات سے نمٹنا اور اسرائیل کی فضائی برتری برقرار رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل امیر بارام نے کہا کہ فوری جنگی ضروریات کے ساتھ ساتھ ہمیں آئندہ 10برسوں اور اس سے آگے کے لیے بھی اسرائیلی فوج کی برتری یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ایران جنگ نے امریکا اور اسرائیل کے اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت اور جدید فضائی طاقت کی ضرورت کو مزید واضح کر دیا ہے۔معاہدے کے تحت اسرائیل لاک ہیڈ مارٹن سے F-35 طیاروں کا چوتھا اسکواڈرن جبکہ بوئنگ سے F-15 IAطیاروں کا دوسرا اسکواڈرن خریدے گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات