پہلگام فالس فلیگ کی شرمندگی اور سچ سے خوفزدہ بھارت کے بزدلانہ ہتھکنڈے

پیر 4 مئی 2026 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2026ء) پہلگام فالس فلیگ کی شرمندگی اور سچ سے خوفزدہ بھارت جھوٹ کو چھپانے کیلئے بزدلانہ ہتھکنڈوں پراترآیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت نے سچ کی آواز دبانے کیلئے آئی ایس پی آر کے چینل سمیت درجنوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کوبھارت میں بند کردیاہے۔پاکستان کی تینوں مسلح افواج سے منہ توڑ شکست کے بعد بھارت کو ڈیجیٹل دنیا میں بھی ذلت آمیز شکست کا سامنارہا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے29اور30اپریل 2025کو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیاتھا۔شکست خوردہ مودی سرکار نے حقائق کو چھپانے کیلئے یکم مئی2025کو آئی ایس پی آر کے آفیشل یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا۔بھارت کے پاکستان کے یوٹیوب چینلزبند کرنے جیسے اوچھے ہتھکنڈے درحقیقت پاکستان سے شکست کا واضح اعتراف تھا۔ماہرین کے مطابق میدانِ جنگ میں سبکی کے بعد ڈیجیٹل محاذ پر بھی پسپائی بھارت کی بوکھلاہٹ اورعالمی رسوائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔روایتی عسکری محاذ سے لیکر ڈیجیٹل میدان تک،بھارت پاکستان کی پیشہ ورانہ برتری کیسامنے مسلسل پسپا رہا ہے۔