ٴْمعرکہ حق ملکی خود مختاری کے دفاع اور مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، اسحاق ڈار

/نائب وزیراعظم کی سفارتی کور کو بریفنگ، آپریشن بنیان مرصوص یو این چارٹر کے مطابق تھا، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر امن ناممکن

منگل 5 مئی 2026 21:00

ٰاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ’’معرکہ حق‘‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں مقیم سفارتی کور کو اہم بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معرکہ پاکستان کے اتحاد، ثابت قدمی اور ملکی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہماری مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کی ایک روشن علامت ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، نائب وزیرِ اعظم نے سفراء کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاکستان کا ردِعمل نہایت محتاط اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ کارروائی اقوام متحدہ کے منشور سے مکمل ہم آہنگ تھی جس میں صرف مخصوص فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تاکہ کسی بھی قسم کے انسانی جان و مال کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں کسی بھی قسم کا اضافہ شہری آبادی کے لیے انتہائی نقصان دہ اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کو خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک اس تنازع کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سرپرستی میں نہیں نکلتا، خطے میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

نائب وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ پاکستان کثیرالجہتی تعاون، اقوام متحدہ کے امن مشنز اور عالمی سطح پر تعمیری روابط کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کا بھی خواہش مند ہی