Live Updates

مولانا شیخ ادریس کی شہادت کا افسوسناک ،بے گناہ انسان کو قتل کرنا کونسے مذہب اور قانون میں جائز ہے،میاں افتخار حسین

دوسروں کی صلح کرانا اچھی بات ،ہماری سرزمین کی فکر کون کرے گا ،جس طرح کا امن پنجاب اور سندھ میں ہے، پختونخوا اور بلوچستان میں کیوں قائم نہیں ہوسکتا، صدر اے این پی خیبرپختونخوا

بدھ 6 مئی 2026 21:40

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ مولانا شیخ ادریس کی شہادت کا واقعہ انتہائی دردناک اور افسوسناک ہے۔ پختونوں کی سرزمین پر کب تک ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گی پچھلی پانچ دہائیوں سیاس سرزمین پر پختونوں کا قتل عام ہورہا ہے۔چارسدہ میں مولانا شیخ ادریس شہید کی تعزیت کے موقع پر شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ایک بے گناہ انسان کو قتل کرنا کونسے مذہب اور قانون میں جائز ہی ہمارے وطن میں یہ آگ کس نے لگائی ہے اور یہ کب تک جلتی رہے گی کوئی ایسا طبقہ نہیں جو اس دہشتگردی کی آگ سے محفوظ رہا ہو۔

میرا اپنا اکلوتا بیٹا ہماری حکومت کے دوران دہشتگردی میں شہید ہوا۔

(جاری ہے)

ہمارے حجرے، بازار، مساجد، سکول، کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں رہی۔ ایران اور امریکہ کا حوالہ دیتے ہوئے صوبائی صدر نے کہا کہ دوسروں کی صلح کرانا اچھی بات ہے مگر ہماری سرزمین کی فکر کون کرے گا اس سرزمین پر دہشتگردی کو ختم کرکیامن کون قائم کرے گا جس طرح کا امن پنجاب اور سندھ میں ہے، پختونخوا اور بلوچستان میں کیوں قائم نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم باچا خان اور عدم تشدد کے پیروکار ہیں، جنگ کے کسی صورت حامی نہیں۔ دہشتگردی میں اپنوں کے بچھڑنے کا درد اے این پی سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔ ہم اس دکھ میں مولانا ادریس کے خاندان اور تمام رفقاء کے ساتھ شریک ہیں۔ اے این پی نے اس اندوہناک سانحے پر اظہار یکجہتی کے طور پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، ہماری جنگ امن اور حقوق کی ہے۔

دہشتگردی کے خلاف اے این پی نے 1200 سے زائد شہادتیں دی ہیں۔ صوبائی حکومت کی بنیادی ذمہ داری خیبر پختونخوا میں امن و امان کاقیام ہے۔ دہشتگردی کا خاتمہ مرکزی اور صوبائی حکومت دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خدارا مزید پختونوں پر رحم کیا جائے، اس آگ کو ہمیشہ کیلئے بجھا دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سنگین حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے پختون قوم کا اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے۔

اگر ہم تقسیم ہوں گے تو اسی طرح لاشیں اٹھائیں گے اور دشمن ہر بار کامیاب ہوگا۔ مولانا ادریس شہید کے قتل میں ملوث تمام کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ صوبائی صدر میاں افتخار حسین نیاس موقع پر مولانا شیخ ادریس کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور انکے بھائی مولانا یوسف، فرزند مولانا انیس احمد اور دیگر رفقاء سے تعزیت بھی کی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات