:پاکستان کی بہادر افواج، خصوصا آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں ملک دشمن عناصر کے خلاف ثابت قدمی سے کھڑی ہیں

جمعہ 8 مئی 2026 23:58

پ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2026ء) معرکہ حق پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مقف پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ معرکہ حق وطنِ عزیز کے دفاع، قومی یکجہتی اور ریاستی اداروں کے استحکام کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج، خصوصا آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں ملک دشمن عناصر کے خلاف ثابت قدمی سے کھڑی ہیں، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ جمہوریت، قومی سلامتی اور عوامی حقوق کے مقف پر ڈٹے رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہر مشکل گھڑی میں ملک و قوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی قومی مفاد اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی، عوام کے اتحاد اور قومی وقار کی جدوجہد کا نام ہے، اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔