Live Updates

افغانستان پھر دہشتگردی کا سب سے بڑا مرکزقرار

ہفتہ 9 مئی 2026 22:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) امریکا کی سالانہ انسدادِ دہشت گردی کی رپورٹ میں ایک بار پھر افغانستان کو عالمی دہشت گردی کے خطرات کا سب سے بڑا مرکز قرار دے دیا گیا۔ امریکا نے القاعدہ اور داعش خراسان جیسے گروہوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی انسدادِ دہشت گردی 2026 رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہونے والے ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو حملے کے صرف 43 دن کے اندر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایبی گیٹ حملے کے مرکزی ملزم کو پاکستان نے گرفتار کر کے امریکی حکام کے حوالے کیا تھا، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق خطے میں شدت پسند تنظیمیں اب بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے باعث عالمی سیکیورٹی کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔
Live آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین معلومات