چین کے اعلی سطحی کاروباری وفد کا ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کا دورہ
ہفتہ 9 مئی 2026 23:48
(جاری ہے)
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاک چین کے درمیان سی پیک اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں، گوادر پورٹ دنیا کے لیے ایک اہم گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ پاکستان چین کو مشرق وسطی، افریقہ اور یورپ سے ملانے والا ایک اسٹریٹجک پل ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع چینی صنعتوں کے لیے توسیع اور منتقلی کے مواقع کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر ذکی اعجاز اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت یورپی یونین کو 6,600 سے زائد ٹیرف لائنز پر ڈیوٹی فری برآمدات کی سہولت حاصل ہے جبکہ امریکہ تک بھی سازگار رسائی میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ چین سے براہ راست برآمدات کو بعض تجارتی رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم میڈ اِن پاکستانمصنوعات موجودہ تجارتی معاہدوں اور چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ (CPFTA) کے تحت مغربی منڈیوں تک کم ٹیرف کے ساتھ رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔زرعی شعبے کے حوالے سے ذکی اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی وسیع زرخیز زمینیں اور پنجاب کا ملک کے فروٹ باسکٹ کی حیثیت رکھنا کارپوریٹ فارمنگ اور ویلیو ایڈڈ فوڈ پراسیسنگ میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ اعلی معیار کی مصنوعات چین برآمد کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز (SEZs) میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو 10 سالہ ٹیکس چھوٹ کی سہولت بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسپیشل اکنامک زونز چینی صنعتوں کے لییپلگ اینڈ پلیطرز کی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہیں۔چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چینی وفد کو پنجاب کے صنعتی کلسٹرز میں موجود مواقع اور صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری اور تجارتی فروغ کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے نے صنعتی شعبے کی کمر توڑ دی ہے، فباٹی
-
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 4.98 فیصد بڑھا
-
ڈیجیٹل پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود
-
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل ،قوم کو مبارکباد ‘ ایف پی سی سی آئی
-
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ،فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہو گئی
-
مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیے، ایاز میمن موتی والا
-
سیکشن 7E کالعدم ہونے سے تعمیراتی شعبہ دوبارہ فعال ہوگا، میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے 16روپے درجن سستے
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ
-
معرکہ حق میں پاک فوج نے بے مثال جرات، حکمت عملی ،قربانی کی نئی تاریخ رقم کی ‘ خادم حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.