سیالکوٹ،معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر شہر میں شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد
اتوار 10 مئی 2026 14:42
(جاری ہے)
تقریب میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چودھری فیصل اکرام، رانا عارف ہرناہ، بیگم گلناز شجاعت پاشا، نوید اشرف، شکیلہ آرتھر، رانا شمیم احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر صفدر شبیر، سی او میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو سمیت دیگر معزز شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق پاکستان کی بہادر افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قومی دفاع کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن صرف ایک کامیابی کی یاد نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئے کوئی قربانی دریغ نہیں کی جائے گی۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی مضبوط محافظ ہے اور پوری قوم سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہو کر ملکی دفاع اور ترقی کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔تقریب کے دوران شہر کی فضا اللہ اکبر،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی، جبکہ شرکاء نے قومی پرچم لہرا کر اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور رہتی دنیا تک شاد و آباد رہے گا۔مزید قومی خبریں
-
پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط اجازت، نادرا نے نئی سہولت متعارف کرا دی
-
کراچی میں صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم جیل سے فرار،
-
حکمران آئی ایم ایف کے ریکوری ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ، جے یو آئی
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں 10 مئی کی شام سے 12 مئی تک گرد آلود ہواؤں، آندھی اور بارش کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
-
معرکہ حق دنیا کیلئے پیغام تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ، رانا مشہود
-
’’معرکۂ حق‘‘ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی قومی اتحاد، عسکری مہارت اور مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
الخدمت فائونڈیشن غزہ متاثرین ،پاکستان کے مستحقین کیلئی13ہزار جانور قربان کرے گی‘ ڈاکٹرحفیظ الرحمن
-
حکومت ڈیجیٹلائزیشن،ٹیکس نظام میں بہتری کے ذریعے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے‘ مشیر خزانہ
-
پاکستان کو اب معرکہ معیشت جیتنا ہوگا ،مضبوط دفاع کو مضبوط معیشت کے بغیر دیرپا نہیں بنایا جا سکتا‘احسن اقبال
-
چوہدری شافع حسین کا دورہٴ چین، بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت
-
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف اور تیز تر خدمات کی فراہمی ترجیح ہے، ڈی جی پاسپورٹ
-
لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصداضافہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.