لبنان اسرائیلی جنگی جرائم کو دستاویز ی شکل دینے اور اسے اقوام متحدہ میں پیش کرنے کے لئے پرعزم
منگل 12 مئی 2026 10:55
(جاری ہے)
انہوں نے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کا بھی انکشاف کیا جس کے تحت وہ لبنان میں ہونے والے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے جلد ہی لبنان کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں بالخصوص ورلڈ بینک کے تعاون اور سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے تباہی اور نقصانات کی دستاویز سازی کو مکمل کرنے کے لیے متعلقہ وزارتوں کے درمیان رابطہ جاری ہے۔ ہر وزارت اپنے دائرہ اختیار میں نقصانات، بالخصوص معاشی نقصانات اور دیہات کو مسمار کیے جانے کی دستاویز سازی کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نےلبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا جہاں اموات کی تعداد 2846 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 8639 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لبنانی وزیر نے کہا کہ سکیورٹی اور فوجی محاذ پر وزیر دفاع نے میدانی صورت حال کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے خیام حراستی مرکز میں ایک مستقل پوائنٹ قائم کر رکھا ہے، جبکہ کچھ دیگر مقامات پر اس کی نقل و حرکت جاری ہے جہاں وہ داخل ہو کر واپس نکل جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں بے گھر افراد کی امدادی ضروریات اور متعلقہ وزارتوں کے درمیان وزیراعظم کی نگرانی میں رابطے کے ذریعے انہیں ضروری امداد فراہم کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔ اسی تناظر میں لبنانی صدر جوزف عون نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ ملک کے جنوب میں اپنی فوجی کارروائیاں بند کرے۔ لبنانی ایوان صدر کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق صدر نے امریکی سفیر مشعل عیسیٰ کے ساتھ لبنان، امریکا اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے تیسرے اجلاس سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، جو رواں ہفتے واشنگٹن میں منعقد ہوگا۔ بیان کے مطابق صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی، فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور گھروں کو تباہ و مسمار کرنے سے روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا ضروری ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
انمول پنکی نے اپنے ہاتھ تیزاب سے کیوں جلائی تہلکہ خیز انکشافات
-
ایشوریا کے مداح اب بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب
-
ایرانی اداکارہ کو غیرمناسب پیغامات بھیجنے پر اہلیہ نے میکرون کو تھپڑ مارا، تہلکہ خیز انکشاف
-
ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت جاری ہے، امریکی نائب صدر
-
تمام عالمی بحرانوں کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے،چینی صدر
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.