معرکہ ء حق میں ہمارے شاہینوں نے ہندوستان کے پرخچے اڑا دیئے، فیلڈ مارشل کیوجہ سے پاکستان کا شملہ دنیا میں بلند ہوا،سردار تنویر الیاس

منگل 12 مئی 2026 16:10

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) باغ میں منعقدہ پاکستان زندہ باد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ جب معرکہ حق ہوا تو ہمارے ایمان تازہ ہو گئے، ہمارے شاہینوں نے ہندوستان کے پرخچے اڑا دیئے، فیلڈ مارشل کیوجہ سے پاکستان کا شملہ دنیا میں بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شرقی باغ کی نشست سردار قمرالزمان کی تھی اور رہی گی، خوشی ہے کہ 36 سال بعد آج وزیراعظم نے دھڑے چھتر پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینئر وزیر سردار قمرالزمان خان نے کہا کہ آج پاکستان زندہ باد ریلی اور جلسہ عام کے انعقاد کا مقصد مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ، وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، مسلح افواج پاکستان ایل او سی پر بھی آزاد کشمیر کے عوام کے دفاع کے لیے انگنت قربانیاں دے رہی ہیں ، قومء پرچم ہماری شان ہے ، پاکستان کے قومی پرچم کی بدولت آج ہم آزاد ہیں ، اس پرچم کو سربلند رکھنا ہے ، انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہیں پاکستان سے ہو کر گزرتی ہیں ، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی میں ممتاز حسین راٹھور نے شامل کیا تھا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مودی کا غرور خاک میں ملا دیا ہے ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور عوامی آدمی تھے ، میں نے ممتاز حسین راٹھور کے ساتھ مل کر عوامی خدمت کا بیڑہ اٹھایا تھا ، چھتر دھڑے پل کا سنگ بنیاد چھتیس سال بعد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے رکھا ، اس پل کا اعلان سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور نے کیا تھا ، یہاں تعلیمی ادارے ، سڑکات دی تھیں ۔

شرقی باغ میرا حلقہ ہے میں نے حلقہ شرقی باغ سے الیکشن لڑنا ہے ، انشا اللہ الیکشن بروقت ہوں گے ۔وزیرا مواصلات سردار ضیا القمر نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں ہے ، آپریشن بنیان مرصوص عالمی منظر نامے پر پاکستان کے وقار کا سبب بنا ، سردار تنویر الیاس کی جانب سے ریڑہ کو تحصیل کا درجہ دینے پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نیکہا کہ تعلیمی پیکج دینا ، ترقیاتی کاموں کو منطقی انجام تک پہنچانا اور مشکل حالات میں عوامی فلاح کے لیے موثر فیصلے کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آج ہمیں اپنے عوامی وزیراعظم پر فخر ہے ، آج کے اس عظیم الشان پاکستان زندہ باد ریلی کا مقصد پاکستان کی تاریخ ساز فتح پر خراج تحسین پیش کرنا ہے ، بھارت دنیا بھر میں ہزیمت چھپانے کی کوشش کررہا ہے ، بھارت دنیا کے سامنے ایکسپوز ہو چکا ہے۔

انہوں نیکہا کہ ہم نے عوام کی فلاح کے لیے کام کیا ہے ، ہماری کارگزاری عوام کے سامنے ہے ، جس دن ہماری حکومت ختم ہوگی اس دن عوام کے سامنے اپنی کارگزاری رکھیں گے ، ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔رہنما پیپلز پارٹی آزادکشمیر راجہ مبشر اعجاز نے کہا کہ دفاع وطن کے لیے قربان ہونا سعادت ہے۔ کشمیری دفاع وطن کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے ، ایک سال قبل اسی ماہ میں پاکستان نے دنیا کے سامنے بھارت کو عبرتناک سبق سیکھایا تھا جس پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، باغ کی باغبانی سردار قمر الزمان نے کی ہے ، ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ہم نے خطے کی خدمت کے مشن کو جاری رکھنا ہے۔