سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی خضدار کیمپس کی طالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ

منگل 12 مئی 2026 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) سردار بہادر خان ویمنز یونیورسٹی خضدار کیمپس کی طالبات کے وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

مطالعاتی دورے کے دوران وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی اور پاکستان کے پارلیمانی نظام، قانون سازی کے عمل، سینیٹ کی آئینی ذمہ داریوں اور قائمہ کمیٹیوں کے کردار سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

بعد ازاں وفد نے گلیِ دستور کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں آئینِ پاکستان، پارلیمانی روایات اور قانون سازی کے مختلف مراحل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کےمختلف شعبہ جات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور جمہوری عمل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وفد نے پارلیمانی نظام، جمہوری اقدار اور ایوانِ بالا کے مؤثر کردار میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس مطالعاتی دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیا۔ وفد نے سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام کی جانب سے فراہم کی گئی رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔