ایبٹ آباد،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر کی زیر نگرانی معرکہ حق کاایک سال مکمل ہونے پر تقریب

منگل 12 مئی 2026 14:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد خان اورکزئی کی زیر نگرانی معرکہ حق کاایک سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ریجنل کیمپس کے افسران بھی شریک ہوئے ۔تقریب میں فتح کے جشن کا کیک کاٹا گیا ۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر شاہد خان اورکزئی نے کہا کہ10 مئی 2025 کوپاکستان کو دنیا بھر میں جو عزت اور رتبہ ملا اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کو وہ منہ توڑ جواب دیا جس سے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے بچےبچے کا اعتماد عروج پر پہنچ گیا ہے۔آج دنیا میں پاکستان ،پاکستانیوں اور سبز پاسپورٹ کا وقار بلند ہوا ہے۔اس بڑی اور عظیم الشان کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ درس و تدریس سے وابستہ ادارے ملک کی نظریاتی سرحدوں کے پاسبان ہیں، وہ نسل نو میں وطن کی محبت جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے کے لئے عملی کردار ادا کر رہے ہیں جو اپنی فواج سے والہانہ محبت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے اتحاد و اتفاق کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی بڑھ چڑھ حصہ لیں اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم سے اعلی تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر کریں ۔اس موقع پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔