خیرپور پیپلز بس سروس کے افتتاحی تقریب صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا تقریب

منگل 12 مئی 2026 17:45

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) خیرپور سینئر صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے خیرپور میرس میں پیپلز بس سروس کے دو نئے روٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خیرپور کے عوام کے لیے نہایت اہم اور خوشی کا دن ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے خیرپور کے عوام کے لیے پیپلز بس سروس شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دورِ حکومت میں تاریخی کام کیے اور ہر گاؤں، تحصیل اور ضلع میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے۔ تمام تر کاوشوں کے باوجود پیپلز پارٹی پر تنقید اور میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے لیکن سندھ کے تمام اضلاع میں جس انداز سے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خیرپور ضلع میں اسپیشل اکنامک زون سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دور میں قائم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا واحد ایسا اسپتال جہاں پھیپھڑوں اور جگر کی پیوندکاری کی سہولت موجود ہے گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہے جو خیرپور کے عوام کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور کے عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں مخلص نمائندے میسر آئے ہیں۔ خیرپور کے عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا اور مخالفین کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے عوامی خدمت نہ کی ہوتی تو وہ اپنے حلقوں میں کامیاب نہ ہوتے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی مفت ہاؤسنگ اسکیم شروع کی گئی جس کے تحت سندھ حکومت 22 لاکھ خاندانوں کو مفت گھر فراہم کر رہی ہے۔ \378