کراچی میں جی ڈی اے کا اہم مشاورتی اجلاس، سندھ میں منشیات، بلدیاتی نظام اور عوامی مسائل پر تشویش
جی ڈی اے سندھ کے عوام کے حقوق، جمہوریت، آئین کی بالادستی اور صوبے کے وسائل کے تحفظ کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گا، اعلامیہ
اتوار 17 مئی 2026 20:00
(جاری ہے)
بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس میں کہا گیا کہ سندھ میں حقیقی بلدیاتی نظام موجود نہیں اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ ہونے کے باعث عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
رہنمائوں نے آئین کے آرٹیکل 140-اے کے تحت بااختیار بلدیاتی نظام کے قیام پر زور دیا۔اجلاس میں سندھ کی انتظامی تقسیم، نئے انتظامی حصوں کے قیام اور صوبے کے نظم و نسق سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ عوامی سہولت اور بہتر حکمرانی کے لیے انتظامی اصلاحات ضروری ہیں، تاہم سندھ کی تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔سرکاری اداروں میں اخراجات کم کرنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے اجلاس میں کہا گیا کہ قومی وسائل کے مثر استعمال کے لیے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی جائے، تاہم سرکاری ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ سندھ کے سرکاری ملازمتوں کے امتحانی ادارے میں بدعنوانی اور میرٹ کی پامالی نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔اجلاس میں کراچی اور گوادرکی معاشی اور تجارتی اہمیت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کی شہ رگ ہے جبکہ گوادر مستقبل میں خطے کی تجارت کا اہم مرکز بن سکتا ہے، اس لیے دونوں شہروں میں بنیادی ڈھانچے، امن و امان اور سرمایہ کاری کے مواقع بہتر بنانا ناگزیر ہے۔قومی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کے عوام کے حقوق، جمہوریت، آئین کی بالادستی اور صوبے کے وسائل کے تحفظ کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گا۔مزید اہم خبریں
-
امریکی حملوں میں چین اور روس کے تجارتی راستوں کے لیے استعمال ہونے والے ریلولے پل کو تباہ کرنے کی کوشش
-
سینئر صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ کی طبیعت ناساز، ہنگامی حالت میں ابوظہبی منتقل
-
تہران میں برطانوی سفیر کی طلبی ‘ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی سفیر کو احتجاجی مراسلہ دیا
-
انڈونیشیا میں نائب وزیرکرپشن کے الزام میں گرفتار‘ہتھکڑیاں اور قیدیوں کا لباس پہنا کر جیل منتقل کردیا گیا
-
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ طالب علم نے چین میں 'پروگریس اسٹار' ایوارڈ جیت لیا
-
مستعفی رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل سے مراعات واپس لے لی گئیں
-
سردار اختر مینگل نے بطور ممبر قومی اسمبلی ملنے والی تمام تنخواہیں اور مراعات واپس کردیں
-
خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام طالبات اور فیمیلز کیلئے شنکیاری ٹی گارڈن کا دورہ
-
اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں سے بچاؤ کے لیے ایک فلسطینی قصبے کا اپنا دفاعی نظام
-
امریکی حملوں کے جواب میں ایران کے بحرین، کویت اور قطر میں امریکی اڈوں اور دیگر تنصیبات پر حملے
-
آذربائیجان پاکستانیوں کیلئے غیر قانونی ہجرت کا گڑھ بن گیا
-
نہ جنگ، نہ امن دونوں فریق تصادم سے بچنا چاہتے ہیں‘مگر پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.