قومی ڈائیلاگ کونسل کے زیراہتمام کانفرنس میں مہنگائی، معاشی بحران اور سیاسی اصلاحات پر قومی مکالمے کا مطالبہ
ملک کو سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران اور بدعنوانی سے نکالنے کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،اعلامیہ
اتوار 17 مئی 2026 21:45
(جاری ہے)
اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ ان فیصلوں کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں تاکہ مفادات کے تصادم اور بدعنوانی کے پہلو سامنے لائے جا سکیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے عوام اس وقت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ مہنگی بجلی، گیس، پیٹرول اور ڈیزل خریدنے پر مجبور ہیں۔ مقررین نے دعوی کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری ٹیکس شامل کیے گئے ہیں، جس سے عام آدمی کی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔کانفرنس کے شرکا نے وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی قرضوں، ٹیکسوں اور مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ عوام کی حقیقی آمدنی میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ حکمران اتحاد عوامی فلاح، معاشی استحکام اور بااختیار بلدیاتی نظام قائم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔شرکا نے زور دیا کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے بڑے آئینی اور انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ ان اصلاحات میں بااختیار بلدیاتی نظام، چھوٹے صوبوں کا قیام، قومی مالیاتی کمیشن میں اصلاحات، حکومتی اخراجات میں کمی اور بدعنوانی کے خلاف مثر احتساب شامل ہونا چاہیے۔کانفرنس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ملک میں سیاسی کشیدگی کم کیے بغیر قومی مکالمہ ممکن نہیں۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ بیمار سیاسی قیدیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز کیا جائے تاکہ قومی مفاہمت کی راہ ہموار ہو سکے۔اعلامیے میں قومی حکومت کے قیام کی تجویز کو بھی قابلِ عمل قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بنیادی اصلاحات کے بعد شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں تاکہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ممکن بنایا جا سکے۔کانفرنس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جن میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، محمود مولوی، بیرسٹر محمد علی سیف، سینیٹر شہزاد وسیم، فواد چوہدری، مفتاح اسماعیل، آفاق احمد، وسیم اختر، بابر غوری، شبر زیدی، علی حسین نقوی، اسلم غوری، عاطف جتوئی، عرفان اللہ مروت، بہروز سبزواری، علامہ سمیع الحق سواتی، قاری عثمان، ندیم بیگ، نواب جان کاکڑ اور دیگر شامل تھے۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران اور بدعنوانی سے نکالنے کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
جنوبی یورپ کے شہروں میں گرمی سے ہونے والی اموات میں 161 فیصد اضافہ، تحقیق
-
مریم نواز کا دورہٴ لندن؛ نجی چھٹی یا خفیہ ملاقاتیں؟ اینکر منصور علی خان اور کوثر کاظمی میں دلچسپ بحث
-
مریم نواز کا دورہٴ لندن؛ نجی چھٹیوں پر سرکاری جہاز کے استعمال پر زلفی بخاری کا شدید اعتراض
-
پولیس اہلکار 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، مالی مشکلات کا شکار
-
عمران خان کے ایکس اکائونٹ پر پابندی کی درخواست پر پیش رفت
-
کیش لیس اکانومی کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ
-
لانگ مارچ کیلئے پی ٹی آئی کے پاس فنڈز کی شدید کمی کی اطلاعات
-
سہیل آفریدی کا اسٹریٹ موومنٹ کیلئے پنجاب کا رخ کرنے کا اعلان
-
سندھ میں انڈر میٹرک خاتون کاغذات میں ٹیچر بھرتی، فراڈیئے بینک کا لاکھوں روپے قرضہ بھی ہڑپ کرگئے
-
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
-
ْ میر رضا کے بائنانس اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹریڈنگ کا انکشاف،2021 میں اکاؤنٹ بنایا گیا
-
میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.