بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم
آئندہ بجٹ میں کاروباری برادری کی قابلِ عمل تجاویز کو شامل کیا جائے گا، رآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کی راہ پر گامزن ہیں، یہی ہماری معاشی پالیسی کا محور ہے؛ کاروباری وفد سے ملاقات میں گفتگو
ساجد علی
بدھ 3 جون 2026
12:46
(جاری ہے)
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کی راہ پر گامزن ہیں، یہی ہماری معاشی پالیسی کا محور ہے، غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں، آئندہ بجٹ میں کاروباری برادری کی قابلِ عمل تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، ایسی صنعتوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں جن سے ملکی پیداوار بڑھے، برآمدات میں اضافہ ہو ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں، صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی سے معیشت کو مزید استحکام اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے، نوجوانوں کیلئے تکنیکی و فنی تربیت کے پروگرام شروع کیے ہیں تاکہ ان کو روز گار ملنے میں آسانی ہو اور وہ قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ وفد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیکس مقدمات کی سماعت میں بہتری لانے کے حوالےسے ٹیکس ٹریبونلز میں اصلاحات کی گئی ہیں، ان ٹریبونلز میں انتہائی شفاف طریقہ کار کے ذریعے بھرتیاں کی گئی ہیں، سپیشل کمرشل کورٹس کے قیام کے حوالےسےکمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کراچی کی بندرگاہوں سے اندرون ملک رسائی بہتر بنانے کے لئے موٹر وے ایم 10 کی اپ گریڈیشن اور پیپری فریٹ کوریڈور پر کام جاری ہے، موٹر وے ایم 13 کھاریاں/راولپنڈی سیکشن کی تعمیر سے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فاصلہ کم ہو جائے گا۔ حکام نے وفد کو آگاہ کیا کہ پاکستان ریلوے کی ایم ایل ون اور ایم ایل ٹو کی اپ گریڈیشن سے ریلوے کا انفرا سٹرکچر بہتر ہو گا، جس سے تجارتی سامان کی ترسیل بہتر ہو گی، نیشنل اے آئی ٹرانسفارمیشن پلان تشکیل دیا جا رہا ہے، شوگر اور سیمنٹ سیکٹر کی پیداوار کے حوالے سے ان صنعتوں میں وڈیو اینالیٹکیس کی تنصیب سے ریوینیو کی مد میں بہتری آئی۔ اس موقع پر اپنی گفتگو میں وفد کے ارکان نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور دستاویزی معیشت کے فروغ کے حکومتی وژن کو سراہتے ہیں، وفد نے ٹیکس اصلاحات اور کاروباری آسانیوں کے فروغ کے اقدامات کا خیرمقدم کیا، کاروباری رہنماوں نے صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی لانے، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ لیوی کے خاتمے اور ٹیکس ریفنڈ کی بروقت ادائیگیوں پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا، شرکاء نے آئندہ بجٹ کی تیاری میں کاروباری برادری کو اعتماد میں لینے کے اقدام کو بھی سراہا۔مزید اہم خبریں
-
کسان کارڈ پروگرام، 8 لاکھ 32 ہزار کاشتکار مستفید، 86 فیصد قرضوں کی ریکوری
-
چیئرمین سینیٹ سے اٹالین سفیر کی غیر رسمی ملاقات ،دونوںملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
-
وزیراعظم کامشکل معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر کاروباری برادری کا شکریہ
-
بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم
-
قراقرم ہائی وے کے متبادل 172 کلومیٹر طویل نئے موٹروے منصوبے کی منظوری
-
مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر کاروباری برادری کا شکریہ،حکومت اور نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم
-
’عمران خان نے گلگت بلتستان میں 2 سال میں جو کیا، یہ لوگ 100 سال میں بھی نہیں کرسکتے‘
-
ویزہ اوور سٹے پر ڈی پورٹ ہونے والوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر قانونی قرار
-
شارجہ میں 2 سالہ پاکستانی بچہ تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا گیا
-
حکومت نے لاک ڈاؤن میں بازار اور دکانیں بند کرنے کا وقت تبدیل کردیا
-
افغانستان: لڑکیوں کی خاموشی کا مطلب شادی کی قبولیت نہیں، یو این کمیٹی
-
ایبولا کا شکار نرسوں کی صحتیابی حوصلہ افزاء خبر، ڈبلیو ایچ او
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.