کسی کو مسلح گروہ یا جتھے بنانے کی اجازت نہیں ،سکیورٹی اداروں پر حملے قابل مذمت ہیں‘حافظ طاہر محمود اشرفی
ٹان ہائول لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس، محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد پر زور
پیر 8 جون 2026 22:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر یہ پرامن احتجاج ہے تو قانون نافذ کرنے والوں پر حملے کیوں کیے گئے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آج کی اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں خود کو اور عوام کوضابطہ اخلاق پر عملدرآمد بارے یاد کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات قومی اور دینی جرم ہے لہذا تمام علما شدت پسندانہ سوچ کو مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اور اس کے بعد بھی انبیا کرام، خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کی حرمت کا خیال رکھنا ہو گا ،کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے کوکافر قرار دے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں تمام غیرمسلموں کو آئین و قانون کے مطابق آزادی حاصل ہے ،محرم اور صفر میں مجالس اور کانفرنسوں کے انعقاد کی اجازت ہے جبکہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سب کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ، محرم الحرام کے دوران عوام کو الرٹ رہنا ہے اور پولیس و انتظامیہ کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جو خطیب، ذاکراور مفتی امت کو توڑنے کی بات کرے ہم اس کے خلاف کھڑے ہوں گے،سب کو اپنے انداز بیان میں اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ توہین کسی کی نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ امام خامنہ ای شہید نے گزشتہ سال کہا تھا کہ اہل سنت کے مقدسات کی توہین حرام ہے ، لہذا ہمیں عقیدت کے ساتھ ان کے اس فتوی کو ماننا چاہئیے ۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سوشل میڈیا، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر کسی قسم کی فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر نہیں ہونی چاہیے ،یہ ضابطہ اخلاق ہر سال جاری ہوتا ہے۔ آج اس سال بھی ہم لاہور سے اس کا آغاز کر رہے ہیں۔چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ قومی امن کمیٹی وزیر اعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے ،مسلح فرقہ واریت کے فروغ کی تمام علما کرام مخالفت کرتے ہیں،تمام مکاتب فکر کے علما کرام امت کو جوڑنے کی بات کریں ۔حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ سب کے ہیں اوان کی تعلیمات پر بھی ہم سب کو عمل پیرا ہونا چاہیے ۔کانفرنس سے ڈاکٹر محمد انتخاب نو ری،مولانا اسلم صدیقی ،مولانا اسعد عبید ،مولانا رائے ظفر سمیت دیگر علما ومشائخ نے خطاب کیا،اورملک میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے تجاویز پیش کیں ۔اس موقع پر دیگر شرکا کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
قلات ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات
-
ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
-
گورنرسندھ سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
-
لاہورمیوزیم کی بحالی کا منصوبہ 6ارب 59کروڑ روپے میں منظور
-
لاہورہائیکورٹ نے خاتون قتل کیس میں صلح کے وقت دو شوہر سامنے آنے پرقانونی ورثا کے تعین کا حکم دے دیا
-
اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے،عظمیٰ بخاری
-
علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پرطنز
-
وزیراعلیٰ سندھ کا بھان سعید آباد کا دورہ، مختلف مقامات پر تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.