Live Updates

بلوچستان میں امن و امان تعلیم صحت اور بنیادی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے

جمعرات 18 جون 2026 21:36

اسلام آباد / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2026ء) اسلام آباد قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس 2026-27 کے دوران رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے معرکہ حق میں کامیابی اور ایران و امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت سفارتی کوششیں قابل تحسین ہیںسردار محمد یعقوب خان ناصرنے کہا کہ بلوچستان طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے پارلیمنٹ کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹرکوں کو نذر آتش کرنے اور ٹرانسپورٹرز کو نشانہ بنانے کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ عوام میں بھی تشویش پائی جاتی ہے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ بلوچستان آبادی کے لحاظ سے چھوٹا لیکن رقبے کے اعتبار سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے تاہم آج بھی یہاں کے عوام بجلی گیس اور سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے کئی مسائل کافی حد تک حل ہو چکے ہیں، لیکن بلوچستان کے عوام اب بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیںسردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے میں تقریباً 120 ڈیم تعمیر کیے گئیتاہم مزید آبی ذخائر اور ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہے تاکہ پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیانہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں دانش سکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع میسر آسکیں سردار محمد یعقوب خان ناصر نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے تحفظ اور صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں صوبے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے شہید بینظیر بھٹو میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز اسکالرشپ پروگرام میں بلوچستان کے تین نو تشکیل شدہ ریونیو اضلاع ویسٹ ڈیرہ بگٹی، برشور اور تمپ کو بھی شامل کر لیا گیا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات