آبادی پرقابو پانے کیلئے نیشنل پاپولیشن کونسل کاقیام، بڑھتی آبادی ترقی کیلئے بڑا چیلنج ہے، وزیراعظم
آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی بہتری سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، شہباز شریف
منگل 30 جون 2026 22:05
(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آبادی میں توازن اور قابو پر مثر آگاہی مہم چلائی جائے گی، اسلامی ممالک بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ایران میں آبادی پر قابو پانے کے کامیاب پروگرام چل رہے ہیں، قومی پاپولیشن کونسل صوبائی حکومتوں کے تعاون سے قومی سطح پر مثر مہم چلانے میں مددگار ثابت ہو گی اور نیشنل پاپولیشن کونسل کا سیکریٹریٹ وزارت منصوبہ بندی ہو گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وسائل اور آبادی میں توازن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے، تیزی سے بڑھتی آبادی سے قومی وسائل پر دبا ئوبڑھ رہا ہے اور ترقی کیلئے بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی بہتری سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس جلد از جلد طلب کرنے اور قومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کے لیے نیشنل پاپولیشن کونسل کا تنظیمی ڈھانچہ جلد از جلد مرتب کرنے کی ہدایت کی۔نیشنل پاپولیشن کونسل کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے، نیشنل پاپولیشن کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، وزیراعلی گلگت بلتستان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
کارگو طیارہ حادثہ: پاک بحریہ کا 10 ہزار فٹ گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
-
توانائی بحران سے ایشیائی معیشتیں شدید متاثر، اے ڈی بی کا مہنگائی بڑھنے کا خدشہ
-
پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56کروڑ 80لاکھ ڈالر ہوگئیں
-
چیئرمین خالد مقبول نے چوری چھپے الیکشن کمیشن سے چار بار عہدے میں توسیع لی ‘ مصطفی کمال
-
قرآن و سنہ موومنٹ کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملکی سلامتی، اسلامی اقدار، توانائی، فلسطین اور آئندہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے
-
گروپ ہیڈ ملٹی میڈیا اردو پوائنٹ شاہد نذیر چودھری کا ایم ایم ڈی سی کا دورہ، گردوں کے مریضوں کے لیے فلاحی خدمات کو سراہا
-
مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
-
محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، قومی خدمات پر بھرپور خراجِ عقیدت
-
غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا، ماہرین کا قانون کی حکمرانی اور عوامی تعاون پر زور
-
کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
-
یتیم بچی کی وزیر اعلی پنجاب سے پنشن میں اضافے کا مطالبہ
-
نیپرا نے ملک بھر میں بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، جولائی کے بلوں پر اطلاق ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.