جیل میں جائے نماز اور کتابیں میری ساتھی تھیں، شوگر ڈاؤن ہوئی تو فرش سے گڑ اٹھا کر کھایا، مریم نواز
مجھے جیل میں 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا، قیدِ تنہائی کا ذہنی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے مجھے اندازہ ہے، جیل میں جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا جیل اصلاحات کانفرنس سے خطاب
ساجد علی
جمعرات 2 جولائی 2026
17:30
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ جیل میں ایک رات میری شوگر اچانک انتہائی خطرناک حد تک ڈاؤن ہو گئی، میں مدد کے لیے زور زور سے چلاتی رہی، دروازہ کھٹکھٹاتی رہی لیکن کوئی میری آواز سننے والا نہیں تھا اور نہ ہی کوئی بیرک میں مدد کے لیے آیا، اس وقت کمرے میں مجھے ایک شیشے کی بوتل نظر آئی جس میں گڑ مکس کرکے رکھا ہوا تھا، شوگر ڈاؤن ہونے کی وجہ سے میرا پورا جسم بری طرح کانپ رہا تھا، جب میں نے جلدی میں وہ بوتل اٹھانے کی کوشش کی تو وہ ہاتھ سے چھوٹ کر ٹوٹ گئی اور گڑ شیشے کے ٹکڑوں کے ساتھ فرش پر بکھر گیا، میں نے اسی مٹی اور شیشے کے ٹکڑوں والے فرش سے وہ گڑ اٹھا کر کھایا کیونکہ میرے پاس کوئی دوسرا چارہ نہیں تھا۔
مریم نواز نے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم جیل میں قید تھے، میری والدہ لندن کے ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی تھیں، وہ شدید بیمار تھیں مگر ہمیں ان سے بات کرنے یا ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، میری ماں کا جب انتقال ہوا، اس وقت میں اور میرے والد جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید تھے، آج میری مرحومہ ماں کی سالگرہ ہے، ان کی کہی ہوئی باتیں اور ان کا چہرہ میں آج تک نہیں بھول سکی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی اطلاعات، صارفین پریشان
-
پاکستانی فارما صنعت میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان، 130 چینی کمپنیاں پاکستان آ رہی ہیں
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران روانہ
-
صوبائی وزیر لیبر محمد منشا اللہ بٹ ،چیئرمین گورننگ باڈی کی زیر صدارت پیسی گورننگ باڈی کا اجلاس، محنت کش دوست فیصلوں کی منظوری
-
گرمی کا توڑ، IKEA کا شو روم!
-
خیبرپختونخوا میں زیادہ بجلی پیدا ہوتی ہے، آئین کے مطابق بجلی پر پہلا حق ہمارے صوبے کا بنتا ہے
-
ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے دریائے راوی کی زمین معصوم لوگوں کو بیچ کر اربوں روپے بنا لیے، خواجہ آصف
-
ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی غیرملکی خواتین کو اغواء کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
-
جیل میں جائے نماز اور کتابیں میری ساتھی تھیں، شوگر ڈاؤن ہوئی تو فرش سے گڑ اٹھا کر کھایا، مریم نواز
-
شامی صدر الشرع نے مزید ارکان نامزد کر دیے، عبوری پارلیمان کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے
-
باغبانپورہ حادثہ؛ خاتون اسکول مالک سمیت 5 افراد گرفتار، غفلت برتنے پر محکمہ تعلیم کی لیڈی افسر معطل
-
باغبانپورہ اسکول حادثے کی ابتدائی اطلاعات میں انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.