معرکہ حق، بھارتی اپوزیشن کا فوج کی ہلاکتیں چھپانے پر وزیردفاع سے استعفے کا مطالبہ
مودی کی حکومت اور اس کے وزرا راج ناتھ سنگھ کی حمایت پر معافی مانگیں، ارکان کانگریس
جمعرات 2 جولائی 2026 21:56
(جاری ہے)
انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ سپاہیوں کو اپنے پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور مسلح افوان کے نام پر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب راج ناتھ سنگھ پارلیمنٹ میں جھوٹ بول رہے تھے کہ کسی فوجی کی ہلاکت نہیں ہوئی تو بی جے پی کے اراکین اسمبلی تالیاں بجا رہے تھے۔بھارتی اپوزیشن کانگریس کے اراکین نے کہا کہ مودی حکومت کی بنیاد جھوٹ پر بنی ہے، ان کے پاس حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام جاری کرنے میں 13 ماہ کیوں لگے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے ایک سال گزرنے کے بعد پہلی دفعہ 26 جون کو تسلیم کیا تھا کہ آپریشن سندور میں بھارتی فوج کے 6 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے اور نیشنل وار میموریل ویب سائٹ پر فوجیوں کے نام بھی سامل کرلیے تھے۔بھارتی میڈیا کی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ کے رکن کے سی وینوگوپال نے 6 فوجی جوانوں کی ہلاکت کے حوالے سے لوک سبھا کو مبینہ طور پر گمراہ کرنے پر راج ناتھ سنگھ کے خلاف کارروائی کے لیے تحریک استحقاق پیش کردیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر کوئی بھارتی رکن پارلیمنٹ یہ الزام عائد کرے کہ کسی دوسرے رکن یا وزیر نے پارلیمانی استحقاق کی خلاف ورزی کی ہے تو وہ اس کے خلاف استحقاق کی تحریک پیش کرنے کی درخواست کر سکتا ہے۔وینوگوپال نے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو مکمل طور پر گمراہ کیا ہے اسی لیے میں نے راج ناتھ سنگھ کے خلاف ایوان کے اسپیکر کے سامنے تحریک استحقاق پیش کی ہے۔سوشل میڈیا پر بیان میں بھی وینوگوپال نے بتایا کہ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو لکھا ہے کہ یہ مسلمہ پارلیمانی روایت ہے کہ اگر کوئی وزیر ایوان کو گمراہ کرے یا معلومات چھپائے تو اس سے پارلیمان کے استحقاق کی خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت نے اپوزیشن کے مقف کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ قوم نے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور وزارت دفاع نے بھی ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مئی 2025 میں پاکستان کے ساتھ جنگ میں کسی فوجی کی ہلاکت سے انکار کیا تھا جبکہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے مئی 2025 کے اواخر میں اعتراف کیا تھا کہ 4 روزہ فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
عالمی شہرت یافتہ ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی سے دسمبر 2026 کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری کر دی
-
یواے ای میں ہزاروں بھارتی شہری پریشان، قانونی جنگ نے پاسپورٹ اور ویزا سروسز روک دیں
-
بھارتی طالبعلم عمر خالد کا مودی سے اختلاف رائے، نوجوان کا مستقبل جیل کی نذر
-
برطانیہ گرمی سے جھلسنے لگا، 142 سال میں جون کا دوسرا گرم ترین مہینہ ریکارڈ
-
ٹرمپ نے ایک ہی سال میں کرپٹوکرنسی کاروبارسی2 ارب ڈالرکمالئے
-
امریکا اورمشرق وسطی کے 12 ممالک کا آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ تجارت جاری رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
-
واٹس ایپ نے یوزر نیم فیچر پر بھارتی حکومت کے تحفظات کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان کیلئے لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازعہ بل منظور
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
پینٹ بٹر کے جار میں بم چھپانے والا شخص امریکی ایئرپورٹ پر گرفتار
-
متحدہ عرب امارات کی تیل برآمدات 2017 کے بعد بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں
-
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزامات، میٹا کو امریکی عدالت میں بڑا دھچکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.