دریائے سندھ کے پانی اور وسائل پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں، ڈاکٹر نیاز کالانی
جیئے سندھ قومی محاذ کی حکومت پر شدید تنقید، 8 جولائی کو سجاول میں احتجاجی ریلی کا اعلان
جمعرات 2 جولائی 2026 20:15
(جاری ہے)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوامی دبا کے باعث حکومت نے وقتی طور پر نہری منصوبوں پر کام روکا، تاہم اب پنجاب میں دوبارہ ان منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جس پر سندھ کے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
ڈاکٹر نیاز کالانی نے الزام عائد کیا کہ 1972 سے چشمہ۔جہلم لنک کینال اور تونسہ۔پنجند لنک کینال کے ذریعے دریائے سندھ کا پانی غیر قانونی طور پر پنجاب منتقل کیا جا رہا ہے، جس کے باعث بدین، ٹنڈو محمد خان، سجاول اور ٹھٹھہ سمیت زیریں سندھ کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق ان علاقوں میں زراعت تباہ ہو رہی ہے اور پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چشمہ۔جہلم اور تونسہ۔پنجند لنک کینالز کو فوری طور پر بند کیا جائے اور دریائے سندھ کے پانی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کا سلسلہ روکا جائے۔ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے سندھ حکومت اور منتخب نمائندوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی سندھ کے مفادات کے محافظ ہیں تو انہیں دریائے سندھ کے پانی، کوئلے، گیس اور دیگر قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے مثر کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود عوام گیس، بجلی، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریا کماری کے اغوا کو پانچ سال گزر جانے کے باوجود اس کی بازیابی نہ ہونا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اس موقع پر پارٹی رہنما پنھل ساریو اور دیگر رہنماں نے بھی سندھ میں منشیات کے پھیلا، بے روزگاری اور دیگر عوامی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
وینزویلا زلزلہ: بیس بال سٹیڈیم بنا متاثرین کی پناہ گاہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کردیا
-
جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہئے، وہاں قیدیوں کیلئے انتظار گاہ بنائی جائے
-
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
لاہور غیرملکی خواتین زیادتی کیس؛ اسحاق ڈار کے رشتے دار رضا ڈار کیخلاف مقدمہ درج
-
ورلڈ بینک کے مطابق وفاق میں وزارتوں اور اخراجات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا ہے
-
دیسی ساختہ موٹرکشتی کا انجن جھیل کے عین درمیان میں بند ہوگیا‘پانی کی بے رحم لہروں نے کشتی الٹا دی . ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
-
تحریک انصاف کا آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ایک دوسرے کو گرانے سے فرصت ملے تو دلدل کی طرف پیش قدمی روکیں، خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی اطلاعات، صارفین پریشان
-
پاکستانی فارما صنعت میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان، 130 چینی کمپنیاں پاکستان آ رہی ہیں
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.