وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبے بھرمیں بلاامتیازترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، سپیکرپنجاب اسمبلی
اتوار 5 جولائی 2026 23:03
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک فرد کے پاس لامحدود اختیارات نہیں ہونے چاہئیں اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
ملک احمد خان نے کہا کہ “میں ہوں یا میرا بیٹا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایت ہے کہ قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ “ستھرا پنجاب” حکومت کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے، جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی میں کمی آئے تاکہ جمہوری نظام مزید مستحکم ہو۔اس موقع پر سپیکر نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے ملاقات کی اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔تقریب میں سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ یاسر قیوم، سینئر نائب صدر میاں محمد عمران، سابق صدور میاں طارق یعقوب، مرزا فضل الرحمن، ملک آصف امیر اعوان، شیخ محمدنویداقبال سمیت ایگزیکٹو ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر چیمبر خواجہ یاسر قیوم نے مطالبہ کیا کہ سرگودھا میں ویمن یونیورسٹی قائم کی جائے، آئی ٹی حب بنایا جائے تاکہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہتر مواقع میسر آئیں، جبکہ موٹروے ایم-2 (92 شمال) کے قریب سرکاری اراضی پر انڈسٹریل زون فیز ٹوقائم کیا جائے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔چیمبر کے رکن تیمور عطاء باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، لہٰذا امریکی صدر کی جانب سے عائد 19 فیصد ٹیرف کو کم کر کے 10 فیصد تک لانے کے لیے سفارتی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔تقریب کے اختتام پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد پر یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
راولپنڈی پولیس نے قیدی وین سے فرار ہونے والے تمام 14 حوالاتیوں کو گرفتار کر لیا
-
ایف آئی اے نے ویزا فراڈ کے ملزم سے 20 لاکھ روپے برآمد کرکے شکایت کنندہ کے حوالے کر دیئے
-
عشق کے جنون میں سرحد پار کرنے والا آزاد کشمیر کا نوجوان بھارتی قید سے رہا
-
پی پی قیادت کا گلگت بلتستان کابینہ کا انتخاب خود کرنے کا فیصلہ
-
لاہور ایئرپورٹ رن وے کی مخصوص اوقات میں بندش شروع،نوٹم جاری
-
چینی شہریوں کیلئے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم
-
پاک ترکیہ اقتصادی شراکت داری ایک نئے اور امید افزا دور میں داخل ہو رہی ہے، وزیراعظم
-
ڈنکی کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش ناکام، تیونس سے 2 پاکستانی شہری ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا
-
گوجرانوالہ میں توہم پرستی کی انتہا، جنات اور کالے جادو کے شبہ پر ماں نے چار سالہ معصوم بیٹی کو چولہے پر جلا ڈالا،
-
پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ضلعی ویمن پروٹیکشن افسران کے اجلاس میں خواتین کو بہترین تحفظ اور خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ
-
گورنرسندھ سے روٹری انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر جینیفر اسکاٹ کی ملاقات
-
پاک امریکہ تعلقات ستر سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.