ًپیپلز پارٹی نے جمہوریت کے استحکام اور آمریت کے خلاف تاریخی کردار ادا کیا، مسعود کوثر

کارکن پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں، اختلافات ختم کر کے اتحاد وقت کی ضرورت ہے، سابق گورنر خیبرپختونخوا

پیر 6 جولائی 2026 22:45

‘نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر خیبرپختونخوا مسعود کوثر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے استحکام اورامریت کے خلاف ناقابل فرموش تاریخ رقم کی ہے۔ملک میں آہین و قانون کی بالا دستی کے لیے خون کی قربانی دی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے جیلوں کو متحد کرنے سے پارٹی مزید مضبوط ہوگئی۔

کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔پارٹی کے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا۔لیاقت شباب مرحوم کی قربانیاں کارکنان کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔انے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر آئیں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ اے ایس سی کالونی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب کی تیسری برسی اور پانچ جولائی یوم سیاہ کے مشترکہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جلسہ سے پی پی پی خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر سید ایوب شاہ، شہید قمر عباس کے بھائی پی پی پی کے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری طاہر عباس، پی پی پی کے صوبائی سٹڈی سرکل کے انچارج انور زیب کامریڈ،پی پی پی کے صوبائی کلچر ونگ کے انچارج اور پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ کے صوبائی صدر یاور نصیر، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ملک امجد اعوان، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صوبائی صدر انجینئر غنی گل محسود، پی پی پی شعبہ خواتین کی صوبائی سینئر نائب صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی نیلوفر بابر،پی پی پی پشاور ڈویژن کے صدر مصباح الدین،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری محترم لیاقت شباب مرحوم کے فرزند ارجمند اور میزبان یوسف شباب، پی پی پی ضلع نوشہرہ کے صدر سلیم اللہ خان کھوکھر، پی پی پی ضلع نوشہرہ کے سینئر نائب صدر سعید اللہ خان، پی پی پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حیدر نواز خٹک ایڈووکیٹ، پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

مقررین نے لیاقت شباب مرحوم کی پارٹی اور علاقے کے لیے گراں قدر خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی کہ لیاقت شباب مرحوم کارکنوں اور ورکروں کی ایک مضبوط اور توانا آواز تھے۔ ڈکٹیٹر جنرل ضیاء نے کئی دفعہ گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا لیکن پیپلز پارٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی فلسفے اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔

پارٹی کے لیے مشکل اور کٹھن حالات میں کام کیا۔ بطور صوبائی وزیر ان کے دفتر کے دروازے ہر خاص عوام کے لیے کھلے ہوتے تھے۔ پی پی پی پشاور ڈویژن کے صدر مصباح الدین نے برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم لیاقت شباب کی پارٹی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندیاں اور اختلافات صوبائی قیادت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے حل نہیں ہو رہی۔ صوبائی قیادت نہیں چاہتے کہ صوبے میں پارٹی اختلافات ختم ہو جائیں۔ اس سے پارٹی روز بروز کمزور ہوتی جا رہی ہی