پیپلزپارٹی کے جیالوں کی پارٹی نمائندگی کرنے اور عوام کی دلجوئی کرنے سے قاصر ہیں ، الطاف حسین گجر

جمعہ 10 جولائی 2026 20:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2026ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی کونسل کے رکن الطاف حسین گجر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے برسر اقتدار آنے کے دوران پارٹی کے جیالے ورکروں اور دیرینہ ساتھیوں کو نذر انداز کرکے پارٹی پر مسلط کئے جانے والے نمائندے صوبے کی موجودہ صورتحال میں پارٹی کی نمائندگی کرنے اور عوام کی دلجوئی کرنے سے قاصر ہیں اس لئے پیپلزپارٹی کی قیادت کی خاموشی بھی باعث تشویش ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری موجودہ حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے سلگتے ہوئے حالات کی بہتری پر توجہ دیتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں کہ موجودہ حالات میں صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن پارٹی اور حکومت کہیں نظر نہیں آرہی جس کی وجہ سے ماضی کی طرح اس بار بھی پیپلزپارٹی کو عوام کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور عوام نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے جیالوں اور دیرینہ ساتھیوں کو اس عمل سے شدید ذہنی کوفت اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کہ عوام کے دلوں کی ترجمانی کرنے والی پیپلزپارٹی آج بلوچستان کے حالات پر خاموش اور اس کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنے سے کیوں قاصر ہے منتخب ہونے والے نمائندے عوا م کے ٹیکسوں سے تمام مراعات، سہولیات حاصل کرنے کے باوجود عوام کی دلجوئی اور مسائل کو حل کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے خلاف عوام میں شدید بدگمانی پائی جارہی ہے اس لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کی عوام میں کھوئی جانے والی مقبولیت اور حالات کو بہتر بنانے میں کردار نہ ادا کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ذاتی طور پر پارٹی کو بچانے کے لئے اور صوبے کی بہتری کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ پیپلزپارٹی کے جیالوں اور دیرینہ ساتھیوں کے دلوں کو پہنچنے والی اذیت ، کوفت سے چھٹکارا مل سکے۔