ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کردی، خطے میں امریکی مداخلت کے خاتمے تک نہ کھولنے کا اعلان
بیرونی طاقتوں کی غیر قانونی مداخلت سے پیدا ہونے والے خطرات کے باعث آبنائے ہرمز کو اگلے حکم تک بند کیا جا رہا ہے، کسی چھوٹے بڑے تجارتی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی؛ پاسداران انقلاب کا بیان
ساجد علی
اتوار 12 جولائی 2026
11:05
(جاری ہے)
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کا وہ سب سے اہم اور حساس ترین سمندری راستہ ہے جہاں سے پوری دنیا کو سپلائی ہونے والے پیٹرولیم اور تیل کا ایک بہت بڑا حصہ گزرتا ہے، اس شدید کشیدگی کے دوران برطانوی بحری تجارتی ادارے ’یو کے ایم ٹی او‘ نے عمان کے مشرق میں ایک بڑے مال بردار بحری جہاز پر آگ لگنے اور اسے نقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے، ابھی تک یہ پوری طرح واضح نہیں ہو سکا کہ یہ وہی بحری جہاز ہے جس پر ایران نے انتباہی گولیاں چلائی تھیں یا یہ کوئی دوسرا جہاز بحران کا شکار ہوا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ تشویشناک صورتحال ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب عالمی سفارت کار امریکہ اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں، ابھی جمعہ کے روز ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا تھا کہ جنگ بندی ٹوٹنے اور دونوں طرف سے حملوں کے باوجود امریکہ اور ایران کے درمیان امن چیت جاری رہے گی، تاہم اب اس بندش سے مذاکرات شدید خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سنگین بحران کو ٹالنے کے لیے ہفتے کے روز ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے عمان کے وزیرِ خارجہ سے ایک اہم ملاقات بھی کی، عمان نے اس سمندری راستے پر جہازوں کی آمد و رفت کو بحال اور مینیج کرنے کے لیے دو الگ الگ راستے بنانے کی ایک عارضی تجویز بھی تیار کی تھی، عمان کی تجویز کے باوجود اب حالات بالکل بدل چکے ہیں کیونکہ امریکی حکام نے پہلے ہی صاف کہہ دیا تھا کہ جب تک اس سمندری راستے سے بحری جہازوں کے محفوظ گزرنے کی پکی اور حتمی ضمانت نہیں مل جاتی، تب تک ایران کے ساتھ امن کی کوئی بات چیت آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔مزید اہم خبریں
-
پیمرا کا جیو نیوز کیس پر سخت فیصلہ؛ غفلت کے مرتکب ملازمین پر تاحیات پابندی
-
عمرہ ویزوں کی آڑ میں جسم فروشی کا نیٹ ورک بے نقاب
-
اسپین کو رواں سال 10 کروڑ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی توقع
-
امریکہ سے مفرور پاکستانی شہری قطر سے گرفتار، میگا فراڈ کا الزام
-
ڈیرہ غازی خان میں باپ نے 11 سالہ بیٹی شادی کیلئے بوڑھے شخص کو 15 لاکھ میں بیچ دی
-
اسلام آباد میں سکیورٹی سپروائزر کی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات اور چھیڑ چھاڑ
-
دہلی سے لاہور تک: سڑکوں اور شہروں کے بدلتے نام اور نظریاتی پوزیشننگ
-
علیمہ خان نے پارٹی کارکنوں اور قیادت کو آر یا پار اسٹریٹ موومنٹ کیلئے فائنل کال دے دی
-
ایران نے آبنائے ہرمز بند کر دی، امریکہ کے تازہ فضائی حملے
-
ملک بھر سے 1400 سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز امریکی ریزیڈنسی پروگرامز کیلئے منتخب
-
ہر وزارت میں مبینہ کرپشن یا بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
پاکستان میں ماحولیاتی ٹیکس کی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.