Live Updates

&کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، خودمختاری کا نعرہ لگانے والے کشمیریوں کے دشمن ہیں، مریم اورنگزیب

!شہباز شریف نے کشمیر کے لیے 500 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا، مسلم لیگ (ن) ہی ترقی لا سکتی ہے،سینئر صوبائی وزیر

جمعہ 17 جولائی 2026 21:45

ؤراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2026ء) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیر بہادروں غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے پاکستان سے خود مختاری چاہنے والے کشمیریوں کے دشمن ہیں شہباز شریف نے کشمیر میں 500 ارب کا ترقیاتی بجٹ دیا جیسے پنجاب میں مریم اورنگزیب نے ترقی کی مثال قائم کی اسی طرح کشمیر میں بھی ترقی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر الیکشن مہم کے دوران مری روڈ پر الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کیا اس موقع پر ایم این اے طاہرہ اورنگزیب نے بھی خطاب کیا مریم اورنگزیب نے کہا کہ کشمیریوں سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ میاں نواز شریف کا خون اور محبت کا کشمیر سے کیسا رشتہ ہے میاں نواز شریف نے 13 ویں ترمیم کرکے کشمیریوں کے حقوق کشمیریوں کو دئیے کشمیر کی ترقی پاکستان کی ترقی جڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر بہادروں غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے جو پاکستان سے خود مختاری چاہتے ہیں کشمیریوں کے دشمن ہیں کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے پاکستان اور کشمیر کو الگ کرنے کا تصوربھی نہیں کیا جاسکتا قائد اعظم نے خود کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے نواز شریف نے جو بجٹ کشمیر کو دیا اسکی مثال نہیں ملتی بلند و بانگ دعوے کرنے والے کشمیر میں اپنی ترقی کا ایک نشان نہیں دکھا سکتے شہباز شریف نے کشمیر میں 500 ارب کا ترقیاتی بجٹ دیا جیسے پنجاب میں مریم اورنگزیب نے ترقی کی مثال قائم کی اسی طرح کشمیر میں بھی ترقی ہو گی پنجاب میں ہسپتالوں سکولوں کا جال بچھایا جارہا ہے پنجاب میں سیف سٹی کا پراجیکٹ بھی ایک الگ مثال ہے پنجاب میں طلبائ کو ہونہار سکالرشپ دی جارہی ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ کشمیر میں تعلیم صحت سیاحت انفراسٹرکچر میں ترقی ہو تو مسلم لیگ ہی یہ سب کرے گی 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا پنجاب کے ہر ترقیاتی پراجیکٹ پر نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز کا نام ہے کشمیر میں شیر آچکا ہے کشمیر کو نواز شریف شہباز شریف مریم نواز جیسی ترقی چاہئے حالات کو کنٹرول بھی نواز شریف شہباز شریف کی کرسکتے ہیں مریم نواز شریف بھی کشمیر آرہی ہیں طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ میاں نواز شریف خود کشمیری ہیں میاں نواز شریف کو کشمیریوں سے بہت پیار ہے کشمیریوں سے کہتی ہوں جو ووٹ مانگنے آئے اس سے پوچھنا کے اپنے صوبے میں کیا کرکے آئے ہو عوام نے ستھرا پنجاب نام رکھا ہے آج صاف ستھرا پنجاب ہے پنجاب کے گاؤں مثالی بنارہے ہیں پنجاب میں پینے کا صاف پانی دیا جارہا ہے ترقی ہو معاشی استحکام ہو کشمیر میں یہ سب ن لیگ کرے گی
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات