آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن)کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی

ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این ایز، ایم پی ایز اور ضلعی عہدیداران انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے مظفر آباد پہنچ گئے

منگل 21 جولائی 2026 13:52

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2026ء) آزاد جموں کشمیر مظفرآباد میں الیکشن میں محض پانچ،چھ دن باقی رہ گئے ہیں اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن)کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے، ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این ایز، ایم پی ایز اور ضلعی عہدیداران انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے مظفر آباد جموں آزاد کشمیر پہنچ گئے ہیں، انھوں نے میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہیکہ رانا ثنا اللہ اور امیر مقام سمیت مرکزی قیادت مظفرآباد میں موجود ہے، انھوں نے بتایا ہیکہ یہاں ریلیوں اور عوامی رابطوں کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے، جو (ن)لیگ کی شاندار کامیابی کا پیش خیمہ ہے، انھوں نے بتایا کہ کشمیر کی سرزمین پر جہاں جہاں مسلم لیگ(ن)کی قیادت گزر رہی ہے، وہاں کارکنوں اور حامیوں کا جوش و خروش قابل دید ہے، ہر طرف مسلم لیگ(ن)کے نعروں کی گونج، عوام کی بھرپور شرکت اور پرجوش استقبال اس وابستگی اور سیاسی جذبے کی عکاسی کر رہا ہیکہ خداوند کریم مدد شامل حال رہی تو جیت پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ہو گی، انھوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ عام انتخابات کی آمد سے قبل مظفرآباد کے مشہور علمدار چوک میں عوامی نبض جانچنے پر (ن)لیگ کے حق میں واضح اور نمایاں رجحان سامنے آیا ہے، شہریوں سے کی گئی گفتگو کے دوران اکثریت نے مسلم لیگ(ن)کے دورِ حکومت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں، بالخصوص بنیادی ڈھانچے اور الحاقِ مدین کے منصوبوں کی کھلے دل سے تعریف کی، انھوں نے مزید بتایا ہیکہ عوام کا ماننا ہے کہ خطے میں حقیقی ترقی اور بہتری کا کریڈٹ(ن)لیگ ہی کو جاتا ہے اور آئندہ الیکشن میں بھی یہی جماعت بازی لے جانے کے لیے سب سے مضبوط اور پسندیدہ ترین آپشن کے طور پر ابھر رہی ہے۔