ً آج امریکا دنیا پر راج کرتا ہے تو سائنس اور سائنسدانوں کی بنیاد پر کرتا ہے،گورنر سندھ
ةاپنے محققین کی وجہ سے ہم نے معرکہ حق جیت لیا اور خود سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی، نہال ہاشمی
بدھ 22 جولائی 2026 17:15
(جاری ہے)
تقریب سے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد ، وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ اسماعیل راہو و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ جامعات کے ممتاز محقیقین کو تعارفی اسناد دی گئیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی معیشت اور دفاع سائنسدان چلارہے ہیں۔ ہمیں ہر روز انرجی کے نئے نئے مواقع سائنسدان دے رہے ہیں ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے سائنس کی اہمیت کو محسوس کیا اور پاکستان میں نیوکلیئر پاور پر کام شروع کرایا۔ میاں نواز شریف نے سائنسدانوں کو اہمیت دی، سمندر کے نیچے فائبر آپٹیک کی نیٹ ورکنگ انہوں نے ہی شروع کرائی۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج امریکا دنیا پر راج کرتا ہے تو سائنس اور سائنسدانوں کی بنیاد پر کرتا ہے۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایچ ای سی نے محدودوسائل میں 4 ارب روپے ریسرچ کے لیے مختص کیے ہیں ۔ ملک میں 62 ہزار فیکلٹی اراکین میں 40 ہزار پی ایچ ڈیز ہیں۔ ایچ ای سی نے اس سال 149 ریسرچ پروجیکٹ منظور کیے ہیں جبکہ گزشتہ برس 43 پروجیکٹ ایوارڈ ہوئے تھے ریسرچ کے معاشی و سماجی اثرات آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں نے روزانہ کی بنیاد پر ٹیکنالوجی کو تبدیل کردیا ہے ہمیں اس تبدیلی کے ساتھ چلنا ہے۔ ٹیکنالوجی نے دنیا تبدیل کردی ہے، اکیڈمک انوائرمنٹ کو تبدیل کردیا ہے ۔ریسرچ میں بھی کچھ ایسا ہوا ہے کہ سائنسدان لیب میں جانے کے بجائے اپنے دفتر میں بیٹھ کر اے آئی سے وہی کام کروارہے ہیں۔ہمیں بطور استاد دیکھنا ہے کہ ہم اپنے طالب علم کے لیے کیا پیش کررہے ہیں ۔ ہمیں ان کی اسکلز کو مطلوبہ معیار کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔ڈاکٹر نیاز احمد کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جامعات کے لیے جو فنڈ مختص کیا اس پر ہم شکر گزار ہیں۔تقریب سے خطاب میں وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے کہا کہ ریسرچ کے بغیر ہم لکیر کے فقیر ہیں۔ ایک زمانہ تھا جب سائنسی تحقیق مشرق میں ہوتی تھی اور مغرب اس کی تقلید کرتا تھا۔ اب ہم تقلید کررہے ہیں اور مغرب ایجادات کررہا ہے۔تقریب سے ایچ ای سی کے رکن اکیڈمک ڈویژن ڈاکٹر حبیب بخاری اور ایڈوائزر ریسرچ ایچ ای سی محمد علی ناصر نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
آبنائے ہرمز: محفوظ راہداری پر محصول خلاف قانون، اقوام متحدہ
-
غزہ: غذائی تحفظ میں بہتری کو وسائل کی کمیابی سے خطرہ، یو این ادارے
-
آزاد کشمیر میں تقریرکرنے والوں کا نام لیں تو ذہن میں ایک چیز ’کرپشن‘ آتی ہے
-
غریب کا بچہ تب لیڈر بنےگا، جب کوئی امیرزادہ پارٹی سیٹ پر قبضہ کرکے نہیں بیٹھا ہوگا
-
بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
-
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
-
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
-
خطے میں سب سے مہنگا ڈیزل پاکستان میں، افغانستان میں بھی ڈیزل پاکستان سے سستا ہونے کا انکشاف
-
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
-
2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی سڑک مون سون کی پہلی موسلادھار بارش برداشت نہ کرسکی
-
20 سال پرانی گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر، حکومت کی نئی وہیکل پالیسی سامنے آگئی
-
ڈی سی نے چند فٹ کے پُل کا تخمینہ ایک کروڑ80 لاکھ روپے لگایا جبکہ دوست انجینئر نے صرف6 لاکھ روپے میں بنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.